• KHI: Fajr 5:35am Sunrise 6:55am
  • LHR: Fajr 5:13am Sunrise 6:38am
  • ISB: Fajr 5:21am Sunrise 6:48am
  • KHI: Fajr 5:35am Sunrise 6:55am
  • LHR: Fajr 5:13am Sunrise 6:38am
  • ISB: Fajr 5:21am Sunrise 6:48am

این سی او سی کا خیبرپختونخوا، پنجاب کے مخصوص اضلاع میں اضافی بندشوں کا اعلان

شائع September 3, 2021
فائل/فوٹو:رائٹرز
فائل/فوٹو:رائٹرز

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن (این سی او سی) نے کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے رجحان کے پیش نظر پنجاب، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد کے مختلف اضلاع میں 4 ستمبر سے 12 ستمبر تک تعلیمی شعبے کی بندش سمیت اضافی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کر دیا۔

این سی او سی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی قیادت میں این سی او سی نے کورونا کے بڑھتے ہوئے کے رجحان اور انتہائی نگہداشت کی سہولیات پر دباؤ کے حوالے سے بریفنگ دی۔

مزید پڑھیں: این سی او سی نے کورونا سے متعلق پابندیوں کا نفاذ 27 شہروں تک بڑھا دیا

بیان میں کہا گیا کہ اجلاس کے شرکا نے پنجاب، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد کے منتخب اضلاع کے لیے این پی آئیز کا جائزہ لیا۔

این سی او سی نے کہا کہ اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ وبا کے پھیلاؤ کو کم کرنے کے لیے منتخب اضلاع میں 4 سے 12 ستمبر تک اضافی این پی آئیز نافذ کی جائیں گی۔

مختلف اضلاع میں نافذ ہونے والی ان این پی آئیز کی تفصیل یہ ہیں:

• تعلیمی شعبے کی بندش

• بیماری کے زیادہ پھیلاؤ والے اضلاع اور شہروں میں انٹرسٹی ٹرانسپورٹ کی آمد و رفت پر پابندی

• ان ڈور اور آؤٹ ڈور تمام تقریبات پر پابندی

• شادی بیاہ کی تقریبات کی اجازت صرف آؤٹ ڈور اور 300 افراد تک تعداد سے مشروط

• انڈور جم پر پابندی

این سی او سی کا کہنا تھا کہ یہ اضافی این پی آئیز کا نفاذ پنجاب میں سرگودھا، خوشاب، میانوالی، رحیم یار خان، خانیوال، فیصل آباد، بھکر، گجرات، گجرانوالا، ملتان، بہاولپور، لاہور، راولپنڈی، سیالکوٹ اور شیخوپورہ میں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: ہیلتھ کیئر پروفیشنلز کو نظر انداز کرنے پر سینئر ڈاکٹر نے احتجاجاً تمغہ امتیاز واپس کردیا

ادارے کے مطابق خیبرپختونخوا میں یہ پابندیاں ہری پور، مالاکنڈ، مانسہرہ، صوابی، ڈی آئی خان، سوات، ایبٹ آباد اور پشاور میں کی جائیں ہیں۔

این سی او سی نے کہا کہ مذکورہ پابندیوں کا اطلاق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پر بھی ہوگا۔

یاد رہے کہ این سی او سی نے 29 اگست کو کورونا کے باعث طبی سہولیات پر بڑھتے ہوئے دباؤ کے پیش نظر ایس او پیز کے اطلاق کا دائرہ کار 13 شہروں سے بڑھا کر 27 شہروں تک وسیع کردیا تھا۔

ان 27 شہروں میں اسلام آباد، پنجاب کے 11 شہر بشمول خانیوال، میانوالی، سرگودھا، خوشاب، بہاولپور، ملتان، گوجرانوالہ، راولپنڈی، لاہور، اور رحیم یار خان، سندھ میں حیدر آباد اور کراچی، آزاد کشمیر میں مظفر آباد اور میرپور، گلگت بلتستان میں گلگت اور اسکردو جبکہ خیبر پختونخوا میں پشاور، سوات، ہری پور، مانسہرہ، لوئر دیر، صوابی، ایبٹ آباد، سوات، اور چترال زیریں شامل تھے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں اب تک مجموعی طور پر 11 لاکھ 71ہزار 578 کورونا کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جن میں سے 10 لاکھ 55 ہزار 467 صحت یاب ہوئے جبکہ 26 ہزار 35 افراد لقمہ اجل بنے۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024