• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

ویکسینیشن مکمل کرانے والے پاکستانیوں کے لیے اس ملک میں قرنطینہ کی ضرورت نہیں

شائع September 4, 2021
سلطان احمد مسجد، استنبول — شٹر اسٹاک فوٹو
سلطان احمد مسجد، استنبول — شٹر اسٹاک فوٹو

ترکی نے پاکستان سمیت متعدد ممالک کے افراد کے لیے کووڈ 19 سے متعلق متعدد سفری پابندیوں کو نرم کردیا ہے۔

ترک حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان، بنگلہ دیش اور بھارت کے شہریوں کو ترکی کے سفر کے لیے نیگیٹو پی سی آر ٹیسٹ یا عالمی ادارہ صحت کی منظور کردہ ویکسین کی دونوں خوراکوں کے استعمال کا ثبوت پیش کرنا ہوگا، جس کے بعد انہیں قرنطینہ کی ضرورت نہیں ہوگی۔

اس کا اطلاق 4 ستمبر 2021 سے شروع ہوگیا ہے۔

پاکستانی مسافروں کے لیے کیا شرائط ہوں گی؟

تمام مسافروں کو نیگیٹو پی سی آر ٹیسٹ رزلٹ جمع کرنا ہوگا جو ترکی پہنچنے سے 72 گھنٹے سے قبل کرایا جانا لازمی ہوگا۔

اسی طرح ان مسافروں کے لیے قرنطینہ ضروری نہیں ہوگا جو عالمی ادارہ صحت کی جانب سے ہنگامی استعمال کے لیے منظور ویکسینز کی 2 خوراکوں کا استعمال کرچکے ہوں گے۔

ان افراد کو ویکسییشن کا سرٹیفکیٹ جمع کرانا ہوگا اور یہ بھی لازمی ہوگا کہ دوسری خوراک کو استعمال کیے کم از کم 14 دن ہوچکے ہوں۔

مگر جانسن اینڈ جانسن ویکسین استعمال کرنے والے افراد کے لیے ایک خوراک کا ثبوت جمع کرانا ہی کافی ہوگا۔

جو مسافر پی سی آر ٹیسٹ رزلٹ یا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ جمع کرانے میں ناکام رہیں گے ان کو 10 دن قرنطینہ میں گزارنا ہوں گے۔

قرنطینہ کے 10 ویں دن پر پی سی آرر ٹیسٹ ہوگا اور اگر وہ نیگیٹو رہا تو آئسولیشن کو ختم کردیا جائے گا، مگر مثبت تیجے پر ترک وزارت صحت کی کورونا وائرس گائیڈلائنز کے مطابق علاج کرایا جائے گا۔

اگر کوئی مسافر قرنطینہ کے 10 دن مکمل ہونے پر پی سی آر ٹیسٹ نہیں کراتا تو اسے مزید 4 دن آئسولیشن میں گزارنا ہوں گے۔

12 سال سے کم عمر بچوں کے لیے پی سی آر ٹیسٹ اور ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں ہوگی۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024