• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

ڈزنی کا 2021 کی دیگر فلمیں خصوصی طور پر سینما میں ریلیز کرنے کا اعلان

شائع September 12, 2021
کمپنی نے عالمی وبا کے دوران ڈزنی پلس اسٹریمنگ سروس اور تھیٹرز میں بیک وقت کچھ فلمیں ریلیز کرنے کا تجربہ کیا تھا—فائل فوٹو: رائٹرز
کمپنی نے عالمی وبا کے دوران ڈزنی پلس اسٹریمنگ سروس اور تھیٹرز میں بیک وقت کچھ فلمیں ریلیز کرنے کا تجربہ کیا تھا—فائل فوٹو: رائٹرز

والٹ ڈزنی کمپنی نے کہا ہے کہ وہ 'ایٹرنلز'، 'ویسٹ سائیڈ اسٹوری' اور اپنی 2021 کی دیگر فلموں کو اسٹریمنگ سائٹ پر ریلیز کرنے سے قبل سینما گھروں میں خصوصی طور پر ریلیز کرے گی۔

برطانوی خبر رساں ادارے 'رائٹرز' کی رپورٹ کے مطابق کمپنی نے عالمی وبا کے دوران ڈزنی پلس اسٹریمنگ سروس اور تھیٹرز میں بیک وقت کچھ فلمیں ریلیز کرنے کا تجربہ کیا تھا۔

سنیما آپریٹرز باریک بینی سے اس چیز کا جائزہ لے رہے ہیں کہ مووی باکس آفس پر غالب رہنے والے کمپنی ڈزنی اپنی آنے والی فلموں کو کیسے سنبھالے گی کیونکہ ڈیلٹا ویرئنٹ نے شائقین کی سینما گھروں میں واپسی کو سست کردیا ہے۔

مزید پڑھیں: ڈزنی نے 52 ارب ڈالرز میں فاکس فلم اسٹوڈیو خرید لیا

ڈزنی نے ایک بیان میں کہا کہ اینیمیٹڈ میوزیکل فلم 'اینکینٹو' 24 نومبر سے 30 دن تک سینما گھروں میں چلے گی اور کرسمس سے عین قبل اسے ڈزنی پلس پر ریلیز کیا جائے گا۔

یہ فلم ایک ایسے خاندان کی کہانی بیان کرتی ہے جو کولمبیا کے پہاڑوں میں ایک جادوئی گھر میں رہائش پذیر ہے اس میں 'ہیملٹن' کے لین-مینوئل میرانڈا کی تحریر کردہ موسیقی شامل ہے۔

کمپنی نے بتایا کہ ڈزنی کی دیگر تمام فلمیں بشمول نومبر میں ریلیز ہونے والی مارول فلم 'ایٹرنلز' اور دسمبر میں اسٹیون اسپیلبرگ کی 'ویسٹ سائیڈ اسٹوری' کو کم از کم 45 دن تک سنیما گھروں میں خصوصی طور پر پیش کیا جائے گا۔

ڈزنی کی حالیہ فلم مارول کی 'شانگ چی اور دی لیجنڈ آف ٹین رنگز' نے صرف لیبر ڈے ویک اینڈ پر امریکی اور کینڈین تھیٹرز میں ٹکٹوں کی فروخت کا 9 کروڑ 47 لاکھ ڈالر ریکارڈ قائم کیا۔

یہ فلم، جس میں سمو لیو اور اوکوافینا کے ساتھ زیادہ تر ایشیائی کاسٹ شامل ہے صرف سینما گھروں میں پیش کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: فلم کو سینما میں ریلیز نہ کرنے پر اسکارلٹ جانسن نے ڈزنی پر مقدمہ کردیا

تاہم سال بھر میں عالمی وبا کی وجہ سے سینما جانے والوں کی تعداد میں بہت زیادہ کمی آئی ہے۔

تھیٹر چینز بشمول اے ایم سی انٹرٹینمنٹ، سائن ورلڈ اور سائن مارک ہولڈنگز سینما میں عوام کی واپسی کے لیے موسم خزاں اور موسم سرما کے منتظر ہیں۔

ڈزنی کی 2021 کی دیگر فلموں میں تاریخی ڈراما 'دی لاسٹ ڈوئیل'، اکتوبر میں ریلیز ہونے والی اینیمیٹڈ کامیڈی 'رونز گون رانگ' اور دسمبر میں ریلیز ہونے والی ایکشن جاسوسی فلم 'دی کنگز مین' شامل ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024