• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

بل کلنٹن اور مونیکا لیونسکی کے افیئر پر بنی سیریز کے چرچے

شائع September 25, 2021
مونیکا لیونکسی کا کردار بینی فیلڈسٹین  نے ادا کیا ہے—اسکرین شاٹ
مونیکا لیونکسی کا کردار بینی فیلڈسٹین نے ادا کیا ہے—اسکرین شاٹ

سابق امریکی صدر بل کلنٹن اور وائیٹ ہاؤس کی سابق انٹرنی ملازمہ مونیکا لیونسکی کے دنیا بھر میں تہلکہ مچانے والے افیئر پر بنائی گئی ٹی وی سیریز ریلیز کردی گئی۔

مونیکا لیونسکی اور بل کلنٹن کے درمیان1997 میں اس وقت رومانوی تعلقات قائم ہوئے جب بل کلنٹن اپنے دوسرے دور کے آخری 3 سال گزار رہے تھے، بل کلنٹن 1993 سے 2001 تک 42 ویں صدر منتخب ہوئے تھے۔

ان کے معاشقے پر متعدد کتابیں، ڈرامے اور فلمیں بنائی جا چکی ہیں، تاہم اب ان کے افیئر کو امریکا میں چلنے والی معروف ٹی وی سیریل ’امریکن کرائم اسٹوری‘ کے تیسرے سیزن میں دکھایا گیا ہے۔

شوبز ویب سائٹ ’ڈسائیڈر‘ کے مطابق مونیکا لیونسکی اور بل کلنٹن کے رومانس پر بنائی گئی سیریل ’امریکن کرائم اسٹوری: امپیچمنٹ‘ کو رواں ماہ ستمبر کے پہلے ہفتے میں ایف ایکس ٹی وی چینل پر نشر کیا گیا تھا۔

شوبز ویب سائٹ کے مطابق ’امپیچمنٹ‘ سیریز کی ہفتہ وار ایک قسط نشر کی جا رہی ہے اور شائقین کی جانب سے سیریز کو سراہا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بل کلنٹن اور مونیکا لیونسکی افیئر پر ٹی وی سیریز بنے گی

مذکورہ سیریز کو ’امریکن کرائم اسٹوری: امپیچمنٹ‘ کا نام دیا گیا ہے اور یہ ماضی میں امریکی صدور کے جرائم اور اسکینڈلز پر بنی سیریل’امریکن کرائم اسٹوری‘ کا تیسرا سیزن ہے۔

مذکورہ سیزن کی دلچسپ بات یہ ہے کہ اسے خود مونیکا لیونسکی اور جمائما گولڈ اسمتھ سمیت دیگر شخصیات نے پروڈیوس کیا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے سیریز کے نشر ہونے پر اس کا ٹریلر بھی انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا تھا کہ وہ منصوبے کا حصہ ہیں۔

سیریز میں مونیکا لیونسکی کا کردار امریکی اداکارہ بینی فیلڈسٹین نے ادا کیا ہے جب کہ کلائیو اوون نے بل کلنٹن اور ایڈی فیلکو نے ہلیری کلنٹن کا کردار ادا کیا ہے۔

خیال رہے کہ مونیکا لیونسکی نے گریجوئیشن کے بعد 1995 میں 21 سال کی عمر میں ٹرینی ملازم کے طور پر وائیٹ ہاؤس میں شمولیت اختیار کی تھی، اس وقت بل کلنٹن کی عمر49 سال سے زائد تھی اور وہ اہلیہ ہلیری کلنٹن کے ساتھ سرکاری رہائش گاہ میں رہتے تھے۔

بل کلنٹن اور مونیکا لیونسکی کے درمیان قربتیں بڑھنے اور ان کے درمیان معمول سے ہٹ کر ہونے والی ملاقاتوں کو دیکھتے ہوئے وائیٹ ہاؤس کی خاتون سینیئر ملازم لندا ٹرپ نے مونیکا لیونسکی کے ذاتی فون کا ڈیٹا خفیہ طور پر حاصل کیا تھا، جس سے یہ بات سامنے آئی تھی کہ وہ صدر کے ساتھ رومانوی تعلقات میں ہیں۔

معاملہ سامنے آنے کے بعد امریکا کے ریاستی تحقیقاتی اداروں، میڈیا اور حکومتی اداروں نے تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔

اسکینڈل سے متعلق سامنے آنے والی مختلف تحقیقاتی رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ مونیکا لیونسکی نے سابق صدر کے ساتھ جنسی تعلقات استوار کرنے کا اعتراف کیا تھا۔

اور مذکورہ سیریز میں بھی یہی کچھ دکھایا گیا ہے اور سیریز کو ابھی تک امریکا اور برطانیہ سمیت دیگر ممالک میں بھی سراہا جا رہا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024