• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

ماہرین صحت کا کووڈ ویکسین کا 'مکس اینڈ میچ' کرنے پر انتباہ

شائع September 27, 2021
ماہرین نے ملک میں اس مہلک وائرس کی روک تھام کے لیے حکومت کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا — فائل فوٹو: شٹراسٹاک
ماہرین نے ملک میں اس مہلک وائرس کی روک تھام کے لیے حکومت کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا — فائل فوٹو: شٹراسٹاک

ایسے میں جب دنیا بھر میں کووڈ ویکسین کی بوسٹر خوراک کی مانگ بڑھ رہی ہے، ہیلتھ سروسز اکیڈمی (ایچ ایس اے) میں منعقدہ کانفرنس کے دوران مقررین نے خبردار کیا کہ ویکسین کا 'مکس اینڈ میچ' خطرناک ہوسکتا ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق تاہم انہوں نے ملک میں اس مہلک وائرس کی روک تھام کے لیے حکومت کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اتوار کو اختتام پذیر ہونے والی تین روزہ 11ویں سالانہ پبلک ہیلتھ کانفرنس کا بعنوان 'عصر حاضر کی ادویات، ابھرتے ہوئے صحت عامہ کے خطرات کے لیے طبی ٹیکنالوجیز اور ویکسینز‘ میں صحت سے متعلق چیلنجز پر قابو پانے کے لیے طبی خدمات اور ویکسین تک رسائی کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز رکھی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: کووڈ ویکسینیشن کے بعد مضر اثرات ظاہر نہ ہونے کا مطلب کیا ہوتا ہے؟

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اکرم نے شرکا کو بتایا کہ 'جہاں ایک ہی وقت میں نوول کورونا وائرس کی نصف درجن سے زائد ویکسینز استعمال ہورہی تھیں، دوسری جانب ایک بحث شروع ہوگئی کہ کیا بوسٹر شاٹس لوگوں کو زیادہ تحفظ فراہم کرتے ہیں'۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’میں کہوں گا کہ عوام کو اس حوالے سے بہت محتاط رہنے کی ضرورت ہے، اگر وہ بوسٹر شاٹ لگوانا چاہیں تو اسی ویکسین کی لگوائیں جو ویکسین انہیں لگ چکی ہے'۔

انہوں نے مزید کہا کہ مکس اینڈ میچ (ایک فرد کو ایک سے زائد ویکسین لگانا) خطرناک ہوسکتا ہے کیوں کہ ابھی تک کوئی ایسی تحقیق نہیں جس میں یہ بات ثابت ہو کہ بوسٹر شاٹ محفوظ ہے۔

مزید پڑھیں: چینی کمپنی کی ایک خوراک والی ویکسین بچوں کے لیے محفوظ قرار

ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا کہ میں لوگوں کو تجویز دوں گا کہ مکس اینڈ میچ سے گریز کریں، مزید ایک بحث یہ بھی شروع ہوگئی ہے کہ کیا نوزائیدہ بچوں کو ویکسین لگانی چاہیے تو میں کہوں گا کہ یہ خطرناک ہوسکتی ہے، جب تک کسی تحقیق میں یہ بات ثابت نہ ہوجائے کہ ویکسین نوزائیدہ بچوں کے لیے مفید ہے۔

اس 3 روزہ کانفرنس کے دوران 100 سے زائد تحقیقی مقالے پیش کیے گئے اور ان میں سے 65 کو ہیلتھ سروسز اکیڈمی کی جانب سے اشاعت کے لیے منتخب کیا گیا۔

ایچ ایس اے کے ڈین ڈاکٹر شہزاد علی خان نے کہا کہ اکیڈمی، پاکستان کی پہلی یونیورسٹی تھی جس نے پبلک ہیلتھ سروسز اور مڈوائفری میں بیچلرز آف سائنس پروگرام شروع کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی سطح پر ویکسین کی فراہمی میں کمی کا اندیشہ

وزارت صحت کے ترجمان ساجد شاہ نے ڈان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایچ ایس اے کو او آئی سی کے آرگنائزیشن آف پبلک ہیلتھ میں شامل کیا گیا ہے اور اب پاکستان، کامسٹیک سیکریٹریٹ اسلام آباد کے ساتھ کم ترقی یافتہ اسلامی ممالک میں اپنا کردار ادا کرے گا۔

دوسری جانب گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں کووڈ کی تشخیص کے لیے 48 ہزار 732 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے ایک ہزار 757 مثبت آئے جبکہ 31 مریض انتقال کر گئے، اس وقت ملک میں تشویشناک مریضوں کی تعداد 4 ہزار 33 ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024