• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

سعودی عرب تیل کی خریداری کے لیے پاکستان کو 3.6 ارب ڈالر دے گا، وزیر خزانہ

شائع October 2, 2021
وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ یہ رقم صرف تیل کی خریداری کے لیے استعمال ہو گی— فائل فوٹو: اے ایف پی
وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ یہ رقم صرف تیل کی خریداری کے لیے استعمال ہو گی— فائل فوٹو: اے ایف پی

اسلام آباد: وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ سعودی عرب تیل کی خریداری کے لیے پاکستان کو3.6 ارب ڈالر دے گا اور یہ رقم ماہانی بنیادوں پر فراہم کی جائے گی۔

سرکاری خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق جمعہ کو جہلم میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ سعودی عرب نے تیل خریدنے کے لیے پاکستان کو 3.6 ارب ڈالر فراہم کرنے پر رضا مندی کا اظہار کیا ہے۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب ایک بار پھر مؤخر ادائیگی پر پاکستان کو تیل فراہم کرے گا، شوکت ترین

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب حکومت پاکستان کو یہ رقم ماہانہ بنیادوں پر فراہم کرے گا، دو سال کے دوران سعودی حکومت پاکستان کو ماہانہ 15کروڑ ڈالر فراہم کرے گی اور یہ رقم پاکستان صرف تیل کی خریداری کے لیے استعمال کر سکے گا۔

اس سے قبل انہوں نے قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران بتایا تھا کہ سعودی عرب سے تیل کی فراہمی کا معاہدہ تکمیل کے قریب ہے اور دوست ملک موخر ادائیگیوں پر تیل فراہم کرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پاکستان نے سعودی عرب سے مؤخر ادائیگی کی درخواست کی تھی اور دونوں ممالک کے درمیان اب جلد معاہدہ طے پا جائے گا۔

یاد رہے کہ عالمی منڈی میں ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے سبب ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں تیزی سے کمی آ رہی ہے جس کے سبب ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر تنزلی کا شکار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں مزید 4 روپے کا اضافہ کردیا

وزیر خزانہ کا یہ بیان ایک ایسے موقع پر آیا جب ایک دن قبل ہی حکومت نے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیاتھا۔

حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے اضافہ کیا تھا جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے، کیروسین کی قیمت میں 7 روپے 5 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے 82 پیسے کا اضافہ کردیا گیا تھا۔

اپوزیشن اور عوام نے حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافے کے فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

تاہم وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ کہ خطے اور دنیا کے دیگر ممالک کے مقابلے پاکستان میں پیٹرول کی قیمتیں اب بھی کم ہیں۔

مزید پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف اپوزیشن جماعتوں کا شدید احتجاج

جمعہ کو اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صرف 16 ممالک ایسے ہیں جہاں پیٹرول کی قیمت ہم سے کم ہے اور وہ ممالک خود تیل پیدا کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خطے کے دیگر ممالک مثلاً بھارت بنگلہ دیش کے مقابلے میں پاکستان میں پیٹرول کی قیمتیں کم ہیں، ہماری قیمتیں خطے اور دنیا کے مقابلے کم ہیں اور اس میں مزید کمی کرنا چاہتے ہیں۔

تبصرے (1) بند ہیں

انجنیئر حا مد شفیق Oct 02, 2021 05:45am
کیا ہم سادہ زندگی گزار نہیں سکتے کیا ہم روزروز بھکاریوں کی طرح مانگ کر خوش ہو جاتے ہیں ہمیں سوچنا چاہیے؟

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024