• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

بلال سعید کا گانا 'مٹی دا کھڈونا'ریلیز ہوتے ہی مقبول

شائع October 3, 2021
گلوکار بلال سعید نے اس کی شاعری بھی خود لکھی ہے اور موسیقی بھی ترتیب دی ہے—فوٹو: اسکرین شاٹ
گلوکار بلال سعید نے اس کی شاعری بھی خود لکھی ہے اور موسیقی بھی ترتیب دی ہے—فوٹو: اسکرین شاٹ

پاکستان کے معروف گلوکار بلال سعید نے اپنا نیا گانا 'مٹی دا کھڈونا' ریلیز کردیا ہے جسے بہت زیادہ پسند کیا جارہا ہے۔

بلال سعید نے یہ گانا یوٹیوب پر یکم اکتوبر کی شام کو ریلیز کیا جو میوزک کے دیوانوں کو بھا گیا ہے۔

'مٹی دا کھڈونا' کو گانے کے علاوہ بلال سعید نے اس کی شاعری بھی خود لکھی ہے اور موسیقی بھی ترتیب دی ہے۔

اس گانے سے متعلق انہوں نے لکھا کہ 'مٹی دا کھڈونا' محبت کی بے بس فطرت کو بیان کرتا ہے اور یہ کسی بھی چیز سے ہٹ کر محبت اور وفاداری کی توقع پر مبنی ہوتی ہے۔

گانے کی ویڈیو کی ہدایت کاری عدنان قاضی نے دی ہے جس میں منزہ راجپوت اور بلال سعید دونوں جلوہ گر ہوئے ہیں۔

اس گانے کو بلال سعید کی پروڈکشن کمپنی ون ٹو ریکارڈز کے بینر تلے ریلیز کیا گیا ہے۔

بلال سعید کے اس گانے کو مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے اور اسے یوٹیوب پر 25 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔

علاوہ ازیں یہ گانا 'مٹی دا کھڈونا' اب یوٹیوب پر ٹرینڈ بھی کررہا ہے۔

اپنے اس گانے میں گلوکار بلال سعید دیگر گانوں کی برعکس مختلف انداز میں نظر آئے ہیں، جس کا اندازہ ان کے ہیئر اسٹائل کو دیکھ کر بھی ہوتا ہے۔

بلال سعید نے مداحوں کی محبت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ایک پوسٹ میں لکھا کہ 'اور ہم یوٹیوب پر ٹرینڈ کررہے ہیں، آپ سب کی محبتوں کا شکریہ'۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024