• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

اس ترکیب سے مزیدار حیدرآبادی چکن قورمہ بنائیں

شائع October 3, 2021
گھر میں کسی تقریب کے لیے قورمہ تیار کرنا چاہتے ہیں تو یہ آسان سی ترکیب آزمائیں—فائل فوٹو: فیس بک
گھر میں کسی تقریب کے لیے قورمہ تیار کرنا چاہتے ہیں تو یہ آسان سی ترکیب آزمائیں—فائل فوٹو: فیس بک

قورمہ ایک ایسی ڈش مانی جاتی ہے جسے عموماً ہر بڑی تقریب میں ضرور تیار کیا جاتا ہے۔

اگر آپ بھی گھر میں کسی تقریب کے لیے قورمہ تیار کرنا چاہتے ہیں تو یہاں دی گئی حیدرآبادی چکن قورمے کی نہایت آسان ترکیب آزمائیں۔

اجزا (3 سے 4 افراد کیلئے)

چکن- 600گرام

نمک -حسبِ ذائقہ

ہلدی- ایک کھانے کا چمچ

لال مرچ پسی ہوئی- ڈیڑھ کھانے کا چمچ

لیموں کا رس دو کھانے کے چمچ

ادرک لہسن پیسٹ دو کھانے کے چمچ

کھانے کا تیل چار کھانے کے چمچ

پیاز ایک عدد

ثا بت زیرہ ایک چائے کا چمچ

ہری مر چ دو عدد

چھوٹی اِلائچی تین عدد

بڑی اِلائچی تین عدد

ٹماٹر تین عدد

دہی ایک کھانے کا چمچ

کالی مرچ پسی ہوئی آدھا چائے کا چمچ

زیرہ کُٹا ہوا -ایک چائے کا چمچ

کُٹا ہوا دھنیا- ایک چائے کا چمچ

چکن یخنی- آدھا کپ

آلو بخارہ -دس گرام

ہری مرچ ،ہرا دھنیا ،ادرک گارنشنگ کے لیے

ترکیب

یک برتن میں چکن ،آئل ،نمک،ہلدی،لال مرچ پسی ہوئی ،لیموں کا رس اورادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر اچھی طرح ملا لیں اور آدھے گھنٹے کے لیے فریج میں رکھ دیں۔

اب ایک پین میں کھانے کا تیل گرم کر کے مصالحہ لگے چکن کو 3 سے 4 منٹ تک درمیانی آنچ پر ڈیپ فرائی کریں۔

اس کے بعد ایک پین میں کوکنگ آئل،پیاز ،ثا بت زیرہ ،ہری مر چ،چھوٹی اِلائچی ،بڑی اِلائچی، ادرک لہسن کا پیسٹ،ٹماٹر ،دہی ،نمک،ہلدی ،لال مرچ پسی ہوئی ،کالی مرچ پسی ہوئی،زیرہ پاؤڈراورکُٹا ہوا دھنیا ڈال کر دو سے تین منٹ تک بھون لیں۔

چکن یخنی ڈال کر چار سے پانچ منٹ تک دم دیں، اس کے بعد آلو بخارہ ، فرائی کیا ہوا چکن اور گارنش ڈال کر تین سے چار منٹ تک بھون لیں ۔

مزے دار حیدرآبادی چکن قورمے کو دھنیے اور ادرک کی گارنشنگ کے ساتھ پیش کریں۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024