• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

سمندری طوفان 'شاہین' سے عُمان، ایران میں ہلاکتیں 13 ہوگئیں

شائع October 5, 2021
بھارتی محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ طوفان مزید کمزور پڑ رہا ہے — فوٹو: اے پی
بھارتی محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ طوفان مزید کمزور پڑ رہا ہے — فوٹو: اے پی

سمندری طوفان 'شاہین' سے اموات کی تعداد 13 تک پہنچ گئی جبکہ ایران کے کئی ماہی گیر تاحال لاپتا ہیں، طوفان اندرون عمان بڑھ رہا ہے لیکن کمزور ہوگیا ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق عمان کے حکام کا کہنا تھا کہ انہیں ایک شخص کی لاش ملی جس کی گاڑی کو ریلا بہا لے گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اتوار کے روز طوفان کے ٹکرانے کے بعد اسی طرح سیلابی پانی میں ایک بچہ ڈوب گیا تھا جبکہ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ایشیا سے تعلق رکھنے والے 2 غیر ملکی جاں بحق ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: سمندری طوفان شاہین سے عمان میں ہونے والی تباہی کے مناظر

ملک کی قومی کمیٹی برائے ہنگامی حالات نے پیر کی دوپہر تفصیلات بتائے بغیر طوفان کے باعث مزید 7 اموات کا اعلان کیا۔

دوسری جانب ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے 'اِرنا' کا کہنا تھا کہ امدادی عملے نے پسابندر سے لاپتا ہونے والے پانچ میں سے دو ماہی گیروں کی لاشیں برآمد کرلی ہیں، ماہی گیروں کا گاؤں پاکستان سے متصل ایران کی سرحد پر واقع ہے۔

قبل ازیں اتوار کو ایرانی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر علی نیکزاد کا کہنا تھا کہ انہیں خدشہ ہے کہ طوفان سے کم و بیش 6 ماہی گیر ہلاک ہوئے ہیں۔

زابُل شہر کے گورنر عباس علی ارجمَندی کا کہنا تھا کہ ایران کے صوبہ سستان اور بلوچستان میں مٹی کے طوفان کی وجہ سے آنکھوں، دل اور پھپھڑوں کے مسائل میں مبتلا ہونے والے 122 افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔

مزید پڑھیں: عمان، ایران میں سمندری طوفان سے 9 افراد جاں بحق

انہوں نے کہا کہ 18 افراد کو مزید علاج کے لیے ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

سمندری طوفانوں کی سرفہرست پیشگوئی کرنے والے بھارتی محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ شاہین کے باعث تقریباً 90 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں اور یہ مزید کمزور پڑ رہا ہے۔

انہوں نے پیش گوئی کی کہ طوفان کچھ گھنٹوں میں کمزور ہوکر ٹراپیکل دباؤ میں تبدیل ہوجائے گا۔

شاہین کی باعث ہوا کی رفتار 150 کلو میٹر فی گھنٹہ پہنچ گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: طوفان 'شاہین': بلوچستان کے مختلف اضلاع میں اربن فلڈنگ کا خدشہ

عمانی سرکاری ٹیلی ویژن کی جانب سے نشر کی جانے والی تصاویر میں سلطنت کی سڑکوں اور وادیوں میں طوفان کے مناظر دیکھے گئے، جس کی لہریں پڑوسی ملک متحدہ عرب امارات تک پہنچ رہی ہیں۔

امارتی حکام نے ابوظبی اور دبئی کے رہائشیوں کو آنے والے طوفان کے حوالے سے خبردار کردیا ہے، ملک بھر میں اتوار سے تیز ہوائیں چلنا شروع ہوگئی تھیں جس نے 2020 کے نوتعمیر ایکسپو گراؤنڈ کو بھی متاثر کیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024