• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

عمان کو طوفان کی وجہ سے ورلڈ کپ کو الوداع کہنا پڑسکتا تھا، عہدیدار

شائع October 6, 2021
بہت خوش قسمت ہوں کہ عمان طوفان کی بدترین تباہ کاریوں سے بچ گیا، چیئرمین کرکٹ بورڈ، عمان - فائل فوٹو:اے ایف پی
بہت خوش قسمت ہوں کہ عمان طوفان کی بدترین تباہ کاریوں سے بچ گیا، چیئرمین کرکٹ بورڈ، عمان - فائل فوٹو:اے ایف پی

عمان کے کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نے رائٹرز کو بتایا کہ انہیں ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے 'الوداع' کہنا پڑسکتا تھا کیونکہ خلیجی ریاست میں آنے والے طوفان نے تباہی مچادی ہے۔

واضح رہے کہ عمان میں ٹروپیکل طوفان شاہین کے آنے کے بعد ملک میں تیز ہواؤں اور بارش کے باعث 11 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق مسقط کے قریب الامارات اسٹیڈیم میں گروپ بی کے 6 میچز کی میزبانی کی جائے گی جن میں تین ان کی اپنی ٹیم کے میچز بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: طوفان شاہین عمان پہنچ گیا، 3 افراد جاں بحق، پروازیں تاخیر کا شکار

عمان کرکٹ کے چیئرمین پنکج خمجی نے کہا کہ وہ 'بہت خوش قسمت' ہیں کہ عمان طوفان کی بدترین تباہ کاریوں سے بچ گیا۔

انہوں نے بتایا کہ 'ہم عملی طور پر مٹ جانے کے بہت قریب تھے'۔

ان کا کہنا تھا کہ 'سمندری طوفان عمان سے صرف چند ناٹیکل میل شمال میں تھا، اس نے وہاں لینڈ فال کیا اور اس پورے علاقے کو تباہ کر دیا اور زمین پر سیلاب کا باعث بنا۔

ان کا کہنا تھا کہ 'اگر یہ اس علاقے میں ہوتا تو میں ورلڈ کپ کو الوداع کہہ دیتا'۔

جہاں چند کیمپس طوفان کی وجہ سے اکھڑ گئے وہیں منتظمین شدید بارش کے بعد آؤٹ فیلڈ کی سبز رنگ سے خوش نظر آئے۔

انہوں نے کہا کہ 'ہمارے پاس تقریباً 3 سے 4 انچ بارش ہوئی اور اس نے زمین کو مزید سرسبز بنا دیا، یہ اب اور بھی خوبصورت لگ رہی ہے، اس نے تمام گندگی اور ریت کو دھودیا'۔

خیال رہے کہ ٹورنامنٹ کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کی وجہ سے بھارت سے متحدہ عرب امارات اور عمان منتقل کیا گیا تھا۔

پنکج خمجی نے کہا کہ دنیا بھر کے کرکٹ کے کھلاڑیوں کے لیے اس طرح کے ایک پر وقار ٹورنامنٹ کا انعقاد کرنا بہت بڑا اعزاز ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمان، ایران میں سمندری طوفان سے 9 افراد جاں بحق

انہوں نے کہا کہ کرکٹ کا عمان میں آنا بہت بڑی بات ہے 'یہ سوچنا کہ لاکھوں لوگ کھیل کو دیکھیں گے یہ بہت زبردست ہے'۔

ان کا کہنا تھا کہ 'ہمارے ملک کو ایک ہی وقت میں ورلڈ کپ کی میزبانی اور کھیلنے کا موقع ملے گا؟ یہ غیر حقیقی ہے، میں ایک خواب دیکھ رہا ہوں'۔

ذیشان مقصود ٹورنامنٹ میں عمانی گروپ کی قیادت کریں گے اور پنکج خمجی کو امید تھی کہ وہ گروپ 12 میں ٹاپ ٹو کے ساتھ سپر 12 مرحلے میں جگہ بنا سکتے ہیں جس میں بنگلہ دیش، اسکاٹ لینڈ اور پاپوا نیو گینی بھی شامل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 'وہ لاجواب رہے ہیں، وہ اتنے تجربہ کار نہیں، ان کے پاس نوکری ہے جو وہ صبح نو سے شام پانچ تک کرتے ہیں اور انہوں نے اس ورلڈ کپ میں حصہ لینے کے لیے ایک یا دو ماہ کی چھٹی لی ہے'۔

انگلینڈ کی ٹیم منگل کو متحدہ عرب امارات میں سپر 12 مرحلے سے قبل اپنا 10 روزہ کیمپ کا آغاز کرنے کے لیے مسقط پہنچے گی۔

ورلڈ کپ کا آغاز 17 اکتوبر کو ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 24 نومبر 2024
کارٹون : 23 نومبر 2024