• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

شہباز شریف جو کوشش کرتے ہیں، مریم اس پر جھاڑو پھیردیتی ہیں، شیخ رشید

شائع October 7, 2021
آپ ہماری ویکسین کو مشکوک کر رہے ہیں تو آپ دشمن کے ہاتھ مضبوط کر رہے ہیں 
— ڈان نیوز
آپ ہماری ویکسین کو مشکوک کر رہے ہیں تو آپ دشمن کے ہاتھ مضبوط کر رہے ہیں — ڈان نیوز

وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ شہباز شریف جو کوشش بھی کرتے ہیں، مریم نواز اس پر جھاڑو پھیر دیتی ہیں، جس فوج نے جانوں کی قربانی دی، اس پر الزام لگانا غیر ذمہ دارانہ رویہ ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مریم نواز فوج کے خلاف بات کر رہی ہیں اور یہ ستم ظریفی ہے، یہ وہ فوج ہے جس نے جانوں کی قربانی دی ان کے خلاف بیان دے رہے ہیں کیونکہ فوج جمہوریت کے ساتھ کھڑی ہے، انہیں جلد یا بدیر اس کا جواب دینا ہوگا، اور آج یہ جہاں کھڑے ہیں اس کی وجہ بھی مریم ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جرنیلز کے تقرر اور تبادلے معمول کا کام ہیں لیکن ہم ریاستی اداروں کو نشانہ بنائیں تو یہ غیر ذمہ داری کی انتہا ہے اور ہم کس اور کی خدمت کر رہے ہیں، یہ فوج کی قومی ذمہ داری ہے، فوج آفات میں کام کرتی ہے ساری دنیا میں ایسا ہی ہوتا ہے، برطانیہ میں بھی پیٹرول سپلائی کے لیے ڈرائیور نہ ہونے پر فوج کو بلایا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کی سیاست کو ان کی زبان تباہ کردے گی، شیخ رشید

نواز شریف کے مفاہمت کے ارادے سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب پر شیخ رشید نے کہا کہ ان کا وقت گزر کیا اور وہ ٹرین چھوڑ چکے ہیں اور ایکسپریس ٹرین مسافروں کا انتظار نہیں کرتی، شہبار شریف جو کوشش کرتے ہیں، مریم اس پر جھاڑو پھیر دیتی ہیں۔

مریم نواز کی نیب میں پیشی کے سوال کے جواب میں ان کہنا تھا کہ 'ہم سب آپ لوگوں کے سامنے اپنا چورن بیچ رہے ہیں' میڈیا کو چاہیے کہ ان سے کوریج کے پیسے لے کیونکہ یہ سب منصوبے کے تحت کرتے ہیں اور یہ کیا اپوزیشن کر رہے ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کے حوالے سے سوال پر شاعرانہ انداز میں جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 'گھر کی بات گھر ہی میں رہے تو اچھا ہے'۔

انہوں نے کہا کہ دو سال بعد جب الیکشن ہوں گے تو میں (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کی موجودہ صورتحال کو الیکشن کے لیے نئی الائنمنٹ دیکھ رہا ہوں، میں عمران خان کا ساتھی ہوں اس کے ساتھ آیا ہوں اس کے ساتھ جاؤں گا۔

مزید پڑھیں: بھارتی وزیر داخلہ کا بیان غیر ذمہ دارانہ، جھوٹ پر مبنی ہے، شیخ رشید

انہوں نے کہا کہ ویکسینیشن کو ایک سازش کے تحت بدنام کیا جارہا ہے، مرے ہوئے لوگوں کی ویکسین کی بھی بریکنگ نیوز دی جارہی ہے، این سی او سی نے اتنا اچھا کام کیا ہے دنیا تسلیم کر رہی ہے اور اگر آپ ہماری ویکسین کو مشکوک کر رہے ہیں تو آپ دشمن کے ہاتھ مضبوط کر رہے ہیں

افغانستان کی امداد جاری رکھیں گے

پریس کانفرنس کے دوران وزیر داخلہ کا کہنا تھا اللہ کے نبی ﷺ کا حکم ہے کہ پڑوسی کا آپ پر حق ہے۔ لہذا ہم افغانستان کی امداد جاری رکھیں گے ۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان کی نئی سیاسی صورتحال کیلئے تیار رہنے کی ضرورت ہے، شیخ رشید

انہوں نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ نہ ہماری سرزمین افغانستان کے خلاف استعمال ہو نہ ان کی سرزمین ہمارے خلاف استعمال ہو، وہ لوگ جو مختلف کیسز میں مطلوب ہیں اور دہشت گردی میں ملوث رہے ہیں ان کے لیے الگ پیمانہ ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ جو لوگ نقل مکانی کرگئے ان کے بارے میں بات چیت ہوئی تھی لیکن بات چیت شروع یا ختم ہونے کے حوالے سے میرے علم میں کچھ نہیں ہے۔

نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کے معاملے پر انہوں نے اپنے پرانے بیان کو دہراتے ہوئے کہا کہ جتنی ان کی آرمی نہیں ہے، ہم نے انہیں اس زیادہ سیکیورٹی فراہم کی تھی۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ یہ بات ہے واضح ہوچکی ہے کہ نیوزی لینڈ کے مسئلے میں بھارت ملوث ہے، یہ بات میں نے تحقیق کے ساتھ کی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 24 نومبر 2024
کارٹون : 23 نومبر 2024