• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

نادیہ حسین نے نبیلہ سے جھگڑے کا معاملہ سامنے لانے کا سبب بتادیا

شائع October 8, 2021
نادیہ حسین کے مطابق نبیلہ نے انہیں سوشل میڈیا پر بلاک کیا، جس وجہ سے وہ معاملہ سامنے لائیں—اسکرین شاٹ
نادیہ حسین کے مطابق نبیلہ نے انہیں سوشل میڈیا پر بلاک کیا، جس وجہ سے وہ معاملہ سامنے لائیں—اسکرین شاٹ

ماڈل نادیہ حسین نے کہا ہے کہ وہ ’نبیلہ سیلون‘ کی مالکن نبیلہ مقصود کے ساتھ جھگڑے کے معاملے کو اس لیے منظر عام پر لائی تھیں تاکہ لوگوں کو علم ہو کہ ان کے درمیان کیا ہوا تھا۔

نادیہ حسین رواں برس مئی میں مذکورہ جھگڑے کو سامنے لائی تھیں اور انہوں نے انسٹاگرام پر میک اپ آرٹسٹ نبیلہ کے ساتھ کی گئی گفتگو کے اسکرین شاٹش شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ نبیلہ سیلون کی مالکن، ان پر میک اپ فارمولا چرانے کا الزام لگا رہی ہیں۔

نبیلہ مقصود 'نبیلہ سیلون' کے نام سے بیوٹی و میک اپ برانڈ چلاتی ہیں جب کہ نادیہ حسین بلنگ نادیہ کے نام سے بیوٹی و میک اپ برانڈ چلاتی ہیں اور دونوں طویل عرصے سے ایک دوسرے کو جانتی تھیں، ان کے درمیان اچھے تعلقات بھی تھے۔

تاہم نادیہ حسین نے مئی میں نبیلہ مقصود کے حوالے سے انکشافات کرکے سب کو حیران کردیا تھا۔

اگرچہ نبیلہ نے نادیہ حسین کی جانب سے شیئر کیے گئے اسکرین شاٹس پر کوئی جواب نہیں دیا تھا۔

تاہم اب خود ہی نادیہ حسین نے وضاحت کی ہے کہ وہ نبیلہ کے ساتھ جھگڑے کے معاملے کو سامنے کیوں لائی تھیں۔

’مومنا مکسڈ پلیٹ‘ نامی یوٹیوب چینل کو دیے گئے انٹرویو میں نادیہ حسین نے بتایا کہ دراصل نبیلہ نے انہیں واٹس ایپ، انسٹاگرام اور فیس بک پیج پر بلاک کردیا تھا، جس کی وجہ سے وہ مذکورہ معاملے کو سامنے لائی تھیں۔

دونوں ملک کی معروف میک اپ آرٹسٹ ہیں—فائل فوٹو: فیس بک/ انسٹاگرام
دونوں ملک کی معروف میک اپ آرٹسٹ ہیں—فائل فوٹو: فیس بک/ انسٹاگرام

ان کے مطابق انہوں نے نبیلہ کو بولا تھا کہ ان کا برانڈ ایک نامور برانڈ ہے اور یہ کہ انہوں نے جس فارمولے کے تحت میک اپ کٹ متعارف کروائی ہے وہ کسی کے پاس رجسٹرڈ نہیں ہے، اس لیے اسے کاپی کہنا غلط ہوگا۔

نادیہ حسین نے بتایا کہ ان کی باتوں کا جواب دینے کے بجائے نبیلہ نے انہیں بلاک کردیا، جس کا مطلب یہ تھا کہ وہ خود کو صحیح سمجھ رہی تھیں، اس لیے انہوں نے ان سے ہونے والے تنازعات کو عوام کے سامنے رکھنے کا فیصلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: نبیلہ مقصود و نادیہ حسین کے درمیان میک اپ فارمولا چرانے پر تنازع

انہوں نے نبیلہ کی جانب سے سوشل میڈیا ایپس پر بلاک کیے جانے کے عمل کو بھی غلط قرار دیا اور کہا کہ جب وہ دونوں ایک دوسرے کو طویل عرصے سے جانتی تھیں اور یہ کہ نبیلہ خود بھی مشہور شخصیت ہیں تو انہیں بلاک کرنے کے بجائے ان سے بات چیت کرکے معاملے کو حل کرنا چاہیے تھا۔

انہوں نے کہا کہ نبیلہ سیلون خود ایک بڑا برانڈ ہے اور انہیں نادیہ حسین کی میک اپ کٹ سے خوفزدہ نہیں ہونا چاہیے تھا۔

خیال رہے کہ نادیہ حسین نے کچھ عرصہ قبل میک اپ کٹ ’گو میک اپ پلیٹ‘ متعارف کرائی تھی، جس متعلق نبیلہ سیلون کا دعویٰ تھا کہ وہ ان کی کٹ کی کاپی ہے۔

نبیلہ سیلون کی جانب سے ابتدائی طور پر 2015 میں ’نو میک اپ پلیٹ‘ کے نام سے میک اپ کٹ متعارف کرائی گئی تھی، جس کا بعد ازاں نام تبدیل کرکے ’زیرو میک اپ‘ کردیا گیا تھا۔

دونوں خواتین کے برانڈز کی جانب سے متعارف کرائی گئی میک اپ کٹس دراصل خواتین کو فوری طور پر چہرے پر میک اپ کرنے کی سہولیات فراہم کرتی ہیں۔

دونوں برانڈز کی میک اپ کٹس کو خصوصی طور پر ایسی خواتین کے لیے بنایا گیا، جو اچانک کسی میٹنگ، پارٹی یا تقریب میں جاتی ہیں اور انہیں میک اپ کی فکر رہتی ہے۔

دونوں برانڈز کے درمیان میک اپ فارمولے پر تنازع سامنے آنے کے بعد ان کے صارفین اپنے اپنے برانڈز کو سپورٹ کیا تھا، تاہم بعض لوگوں نے یہ بھی کہا تھا بہت سارے برانڈز کی کئی مصنوعات ایک جیسی ہوتی ہیں، اس لیے ان کا تنازع فضول ہے۔

دونوں کے جھگڑے پر شوبز شخصیات بھی منقسم دکھائی دی تھیں—فائل فوٹو: فیس بک/ انسٹاگرام
دونوں کے جھگڑے پر شوبز شخصیات بھی منقسم دکھائی دی تھیں—فائل فوٹو: فیس بک/ انسٹاگرام

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024