• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

آریان خان کا منشیات استعمال کرنے کا اعتراف

شائع October 11, 2021
آریان خان کو2 اکتوبر کو گرفتار کیا گیا تھا —فوٹو: پریس ٹرسٹ آف
 انڈیا
آریان خان کو2 اکتوبر کو گرفتار کیا گیا تھا —فوٹو: پریس ٹرسٹ آف انڈیا

منشیات استعمال کرنے اور رکھنے کے کیس میں گرفتار، بولی وڈ اداکار شاہ رخ خان اور فیشن ڈیزائنر گوری خان کے، 23 سالہ بیٹے آریان خان اور ان کے دوست ارباز مرچنٹ نے چرس استعمال کرنے کا اعتراف کرلیا۔

انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق انہیں خصوصی طور پر موصول ہونے والے نارکوٹکس کنٹرول بیور (این سی بی) پنچ نامہ میں یہ انکشاف سامنے آیا کہ آریان خان نے اعتراف کیا کہ ان سمیت ان کے دوست کے پاس 6 گرام چرس موجود تھی تاکہ وہ کروز پر استعمال کرسکیں۔

پنچ نامہ، جو تلاشی کے وقت لیا گیا گواہ کا ریکارڈ ہے، اس وقت ریکارڈ کیا گیا تھا جب این سی بی کی ٹیم نے جہاز پر منشیات استعمال کیے جانے کی خفیہ اطلاع ملنے کے بعد ممبئی کے ساحل پر موجود کورڈیلیا کروز پر چھاپا مارنے کے بعد آریان خان اور ارباز مرچنٹ تک رسائی حاصل کی۔

مزید پڑھیں: شاہ رخ خان کا بیٹا آریان منشیات کیس میں گرفتار

پنچ نامہ کے مطابق این سی بی افسر آشیش راجن پرساد نے انہیں این ڈی پی ایس ایکٹ کی دفعہ 50 کی دفعات کی وضاحت کی۔

انسداد منشیات ایجنسی نے آریان خان اور ارباز مرچنٹ کو گزٹیڈ افسران کے سامنے تلاش کرنے کی پیشکش بھی کی تھی لیکن دونوں نوجوانوں نے انکار کر دیا تھا۔

این سی بی نے 2 اکتوبر کی رات کو ممبئی کی بندرگاہ پر کروز شپ پر ہونے والی پارٹی پر چھاپا مارا تھا—فائل فوٹو: فلم فیئر
این سی بی نے 2 اکتوبر کی رات کو ممبئی کی بندرگاہ پر کروز شپ پر ہونے والی پارٹی پر چھاپا مارا تھا—فائل فوٹو: فلم فیئر

تفتیشی افسر نے پھر آریان خان اور ارباز مرچنٹ سے پوچھا کہ کیا ان کے پاس کوئی نشہ آور چیز ہے جس پر ارباز نے ہاں میں جواب دیا تھا اور بتایا تھا کہ انہوں نے اپنے جوتے کے اندر چرس چھپا رکھی ہے۔

ارباز مرچنٹ نے رضاکارانہ طور پر ایک زپ لاک بیگ نکالا جس میں ایک ’سیاہ، لیس دار مادہ‘ موجود تھا اور اس مادے کا ڈی ڈی کٹ سے تجربہ ٹیسٹ کیا تھا جس سے تصدیق ہوئی کہ وہ چرس ہی تھی۔

مجموعی طور پر ان سے 6 گرام چرس برآمد کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: آریان خان کی درخواست ضمانت مسترد

ارباز مرچنٹ نے این سی بی افسر کو بتایا کہ وہ آریان خان کے ساتھ منشیات استعمال کرتے ہیں اور وہ اسی مقصد کے لیے کروز شپ کے اندر جارہے تھے۔

جب آریان خان سے پوچھا گیا تو انہوں نے بھی چرس استعال کرنے کا اعتراف کیا اور تصدیق کی کہ وہ کروز لائنر پر سوار ہوتے ہوئے ارباز مرچنٹ سے پکڑی گئی منشیات استعمال کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

پنچ نامہ دو پنچوں یعنی کرن گوساوی اور پربھاکر روگھوجی سین کی موجودگی میں ریکارڈ کیا گیا۔

کرن گوساوی کی شناخت ایک پرائیویٹ جاسوس کے طور پر ہوئی ہے اور وہ آریان خان کے ساتھ وائرل سیلفی میں دیکھے گئے تھے جو ان کی گرفتاری سے قبل ممبئی انٹرنیشنل کروز ٹرمینل پر لی گئی تھی۔

آریان خان کو 2 اکتوبر کو بھارت کے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے دوستوں ارباز مرچنٹ، منمن دھمیچا، نوپور سریکا، اسمیت سنگھ، موہک جسوال، وکرانت چوکر اور گومت چوپڑا سمیت منشیات استعمال کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

آریان خان کا میڈیکل ٹیسٹ کروانے کے بعد انہیں دوبارہ 7 اکتوبر کو عدالت میں پیش کیا گیا—فوٹو: پریس ٹرسٹ آف انڈیا
آریان خان کا میڈیکل ٹیسٹ کروانے کے بعد انہیں دوبارہ 7 اکتوبر کو عدالت میں پیش کیا گیا—فوٹو: پریس ٹرسٹ آف انڈیا

یہ پہلا موقع ہے کہ بولی وڈ خان کے بیٹے کو کسی کیس میں پولیس نے گرفتار کیا ہے، اس سے قبل شاہ رخ خان یا ان کے کسی اہل خانہ کے رکن کو کبھی گرفتار نہیں کیا گیا، البتہ اداکار پر ماضی میں مقدمات درج کروائے جاتے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: آریان خان کو 14 دن کے عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

شاہ رخ خان کے بیٹے سے قبل بھی متعدد بولی وڈ شخصیات کے بچے یا خود کامیاب اداکار منشیات کے استعمال یا دوستوں کے ہمراہ ڈرگس پارٹیاں کرنے کے الزامات میں گرفتار ہوتے رہے ہیں۔

آریان خان کے ہمراہ 39 سالہ ماڈل منمن دھمیچا بھی گرفتار ہوئی ہیں، یہ تمام لوگ ممبئی کے قریب سمندر میں کروز پارٹی کر رہے تھے کہ انہیں نارکوٹکس فورس نے منشیات استعمال کرنے کے الزام میں گرفتار کیا۔

آریان خان اور ان کے ہمراہ گرفتار کیے گئے 7 ملزمان کو میٹروپولیٹن کورٹ نے 7 اکتوبر کو 14 دن کی عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا بعد ازاں 8 اکتوبر کو ان کی درخواست ضمانت بھی مسترد کردی گئی تھی جس کے بعد ان کی ضمانت کے لیے ایک اور درخواست دائر کی گئی۔

7 اکتوبر کو 14 دن کی عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا تھا—فائل فوٹو: فیس بک
7 اکتوبر کو 14 دن کی عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا تھا—فائل فوٹو: فیس بک

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024