• KHI: Fajr 5:35am Sunrise 6:55am
  • LHR: Fajr 5:13am Sunrise 6:38am
  • ISB: Fajr 5:21am Sunrise 6:48am
  • KHI: Fajr 5:35am Sunrise 6:55am
  • LHR: Fajr 5:13am Sunrise 6:38am
  • ISB: Fajr 5:21am Sunrise 6:48am

انگلینڈ نے ایشز سیریز کیلئے مضبوط اسکواڈ کا اعلان کردیا

شائع October 11, 2021
انگلینڈ کے ہیڈ کوچ کرس سلورووڈ کا کہنا تھا کہ دورہ بہت اہمیت کا حامل ہے — فائل فوٹو: اے پی
انگلینڈ کے ہیڈ کوچ کرس سلورووڈ کا کہنا تھا کہ دورہ بہت اہمیت کا حامل ہے — فائل فوٹو: اے پی

انگلینڈ نے آسٹریلیا کے خلاف ایشز سیریز کے لیے مضبوط دستیاب اسکواڈ کے لیے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا اور ان کے اسٹارز، کورونا وائرس اور قرنطینہ کے خوف کے باوجود ٹرپ کے لیے پُرعزم ہیں۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا میں کورونا سے متعلق سخت قرنطینہ پابندیوں پر انگلینڈ کے کھلاڑیوں اور ان کے اہل خانہ کی جانب سے تشویش کے اظہار کے بعد ایشز سیریز کا انعقاد خطرے میں پڑتا دکھائی دے رہا تھا۔

انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان جو روٹ اور نائب کپتان جوز بٹلر نے اشارہ دیا تھا کہ اگر ان کے تحفظات دور نہ کیے گئے تو وہ شاید آسٹریلیا کا سفر نہیں کریں گے۔

تاہم کرکٹ آسٹریلیا کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کے بعد جمعہ کو انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے کہا تھا کہ انہیں دورے پر جانے کے لیے مشروط منظوری دے دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیز سیریز: بہترین ٹیسٹ کرکٹ ہماری منتظر ہے

17 کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈ میں روٹ اور بٹلر دونوں ہی کے نام شامل ہیں اور ان میں ایسا کوئی شامل نہیں جو کورونا وائرس کے باعث نہ کھلینا چاہے۔

اسکواڈ میں موجود بلے باز ایسیکس کے ڈان لارینس قابل توجہ انتخاب ہیں۔

انگلینڈ کے ہیڈ کوچ کریس سلورووڈ کا کہنا تھا کہ ‘بطور انگلینڈ ٹیسٹ کرکٹر آسٹریلیا کا یہ دورہ بہت اہمیت کا حامل ہے اور مجھے اس بات کی خوشی ہےکہ ہمارے تمام دستیاب کھلاڑی اس دورے کے لیے پُرعزم ہیں، یہی وجہ ہے کہ ہم اس طرح کی مشہور سیریز میں شامل ہونے کے لیے کھیلتے ہیں'۔

انہوں نے کہا کہ ‘اس سے قبل ایشز سیریز میں ہمارا نصف سے زائد اسکواڈ شامل نہیں ہوا ہے، جس کا مطلب ہے کہ ہم تازہ دم ہیں اور کرکٹ اور دنیا کے ایک بہترین مقام کے دورے کی خوشی کو گلے لگانے کے لیے تیار ہیں'۔

مزید پڑھیں: بین اسٹوکس کا ایشز سیریز میں شرکت کا امکان کم ہوگیا

تجربہ کار کرکٹرز جیمز اینڈرسن اور اسٹورٹ براڈ فاسٹ باؤلنگ کے شعبے میں ٹیم کو مضبوط بنائیں گے کریس ووکس، مارک ووڈ اور اولی رابنسن ان کے معاون فاسٹ باؤلرز ہوں گے۔

اسٹورٹ براڈ بھارت کے خلاف سیریز میں پاؤں کی انجری کا شکار ہونے کے بعد چوتھی ایشز سیریز کھیلیں گے۔

ٹیسٹ کرکٹ سے معین علی کی ریٹائرمنٹ نے جیک لیچ اور ڈوم بیس کے لیے راستہ ہموار کیا ہے اور وہ اسپن باؤلنگ کا شعبہ سنبھا لیں گے۔

حسیب حمید رواں ہفتے سینٹرل کانٹریکٹ حاصل نہ کر پانے کے باوجود سفر کر رہے ہیں۔

بٹلر، ووکس، ووڈ، جونی بیئراسٹو اور ڈیوڈ ملان تمام آسٹریلیا میں ایک ماہ گزارنے کے بعد سیدھا انگلینڈ ٹیم کے ہمراہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے متحدہ عرب امارات روانہ ہوجائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ایشز سیریز کے ساتھ تاریخ کی پہلی ٹیسٹ چیمپیئن شپ کا آغاز

توقعات کے مطابق کہنی اور بیک انجری کے باعث بالترتیب جوفرا آرچر اور اولی اسٹون انگلینڈ ٹیم میں شامل نہیں ہیں۔

بین اسٹوکس نے، جو انگلی کی سرجری سے صحتیاب ہو رہے ہیں، غیر معینہ مدت تک بطور اسٹار آل راؤنڈر کرکٹ چھوڑ دی ہے اور انہوں نے یہ وقفہ ذہنی صحت کی وجوہات کی بنا پر لیا ہے۔

دوسرے اسکین میں کمر کے نچلے حصے میں اسٹریس فریکچر کی تصدیق کے بعد آل راؤنڈر سیم کوران کے نام پر اسکواڈ کے لیے غور نہیں کیا گیا۔

آخری 9 میں سے 6 میچز میں شکست کھانے والی انگلینڈ کے اسکواڈ میں 10 نئے کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے جو ایشز سیریز کے لیے پہلی بار آسٹریلیا کا دورہ کریں گے۔

مزید پڑھیں: ایشز سیریز کے حوالے سے آخری لمحات تک غیر یقینی صورتحال برقرار

انگلش اسکواڈ میں جو روٹ (کپتان)، جوز بٹلر (نائب کپتان)، جیمز اینڈرسن، جونی بیئراسٹو، ڈوم بیس، اسٹورٹ براڈ، روری برن، زیک کراؤلے، حسیب حمید، ڈان لارینس، جیک لیچ، ڈیوڈ ملان، گریک اووٹن، اولی پوپ، اولی رابنسن، کرس ووکس اور مارک ووڈ شامل ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 24 نومبر 2024
کارٹون : 23 نومبر 2024