• KHI: Fajr 5:35am Sunrise 6:55am
  • LHR: Fajr 5:13am Sunrise 6:38am
  • ISB: Fajr 5:21am Sunrise 6:48am
  • KHI: Fajr 5:35am Sunrise 6:55am
  • LHR: Fajr 5:13am Sunrise 6:38am
  • ISB: Fajr 5:21am Sunrise 6:48am

مقبوضہ کشمیر: بھارتی فورسز کی کارروائی میں مزید 5 کشمیری جاں بحق

شائع October 12, 2021
بھارتی فورسز نے ضلع شوپیاں میں کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا۔ —فائل فوٹو: اے پی
بھارتی فورسز نے ضلع شوپیاں میں کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا۔ —فائل فوٹو: اے پی

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران مزید 5 نوجوانوں کو قتل کردیا جس کے بعد 24 گھنٹے کے دوران جاں بحق ہونے والے کشمیری نوجوانوں کی تعداد 7 ہوگئی ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فورسز نے ضلع شوپیاں میں کشمیری نوجوانوں کو قتل کیا۔

مزید پرھیں: مقبوضہ کشمیر: حملے میں بھارتی فوج کے افسر سمیت 5 اہلکار ہلاک

رپورٹ کے مطابق بھارتی فورسز نے ضلع شوپیاں کے علاقے تلران میں ریاستی دہشت گردی کی کارروائی میں 3 نوجوانوں کو قتل کردیا۔

علاوہ ازیں فوجیوں نے اسی ضلع کے فیری پورہ کے علاقے میں آپریشن کے دوران مزید 2 نوجوانوں کو فائرنگ کے جاں بحق کردیا۔

پولیس نے بتایا کہ فوجیوں نے ضلع میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں گزشتہ شام شروع کی تھیں۔

انہوں نے بتایا کہ علاقے میں آپریشن جاری ہے اور ماحول انتہائی کشیدہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں 1400 سے زائد افراد کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں، دفتر خارجہ

خیال رہے کہ گزشتہ روز بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کی کارروائی میں مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا تھا۔

کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ میں کہا تھا کہ فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع بانڈی پور کے علاقے شاہ گنڈ اور ضلع اسلام آباد کے علاقے کھاگنڈ میں محاصرے اور تلاشی کی دو الگ، الگ کارروائیوں کے دوران قتل کیا۔

علاوہ ازیں گزشتہ روز ہی مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں ہونے والے حملے میں جونیئر کمیشنڈ افسر (جے سی او) سمیت 5 بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔

بھارتی فوجیوں پر حملہ اس وقت کیا گیا تھا جب وہ ضلع پونچھ کے علاقے سرنکوٹ میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی میں مصروف تھے۔

مزیدپڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی کارروائی، 3 نوجوان جاں بحق

اس سے قبل مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ ہفتے کے 2 اساتذہ سمیت 7 شہریوں کو قتل کے بعد کشدیدگی جاری ہے اور پوری وادی اور بھارت میں عوامی سطح پر اشتعال میں اضافہ ہوا اور بھارتی فورسز نے قتل کے واقعے کے حوالے سے سینکڑوں افراد کو گرفتار کرلیا۔

اس پر پاکستان نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز کی جانب سے 1400 سے زائد کشمیریوں کی گرفتاری کے اقدام کی شدید مذمت کی تھی۔

واضح رہے کہ بھارت، کشمیریوں کو سرنگوں کرنے کے لیے گزشتہ 73 برس کے دوران بالعموم جبکہ 1989 سے بالخصوص ہر وحشیانہ ہتھکنڈا استعمال کرتا آیا ہے لیکن وہ اپنے مذموم مقصد میں ناکام رہا۔

مزیدپڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس نے سیکڑوں افراد کو گرفتار کرلیا

بھارتی فوجیوں نے 1989 سے ریاستی دہشت گردی کی کارروائیوں کے دوران 95 ہزار سے زائد کشمیریوں کو شہید جبکہ 8 ہزار سے زائد کو زیر حراست لاپتا کیا۔

بھارتی فوجیوں نے گزشتہ 32 برسوں کے دوران ایک لاکھ 10 ہزار سے زائد گھر تباہ جبکہ 11 ہزار سے زائد خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔

اگست 2019 میں بھارت نے یکطرفہ اقدام اٹھاتے ہوئے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کردی تھی، جس کے بعد وہاں کشیدگی میں اضافہ ہوا جبکہ بھارت کی جانب سے مسلم اکثریتی آبادی کو اقلیت میں تبدیل کرنے کے بھی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024