• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

ترکی کی 24 سالہ رومیسا دنیا کی سب سے طویل القامت خاتون قرار

شائع October 14, 2021
رومیسا کا تعلق ترکی سے ہے — فوٹو بشکریہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ
رومیسا کا تعلق ترکی سے ہے — فوٹو بشکریہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ

ترکی سے تعلق رکھنے والی 24 سالہ رومیسا گیلگی نے دنیا کی طویل القامت خاتون ہونے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں 24 سالہ ترک خاتون کے نام کا اندراج ہوا جن کا قد 7 فٹ 0.7 انچ ہے۔

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق رومیسا کے اتنے لمبے قد کی وجہ ایک عارضہ ویور سینڈروم ہے جس کے نتیجے میں جسمانی نشوونما غیرمعمولی رفتار سے ہوتی ہے۔

رومیسا نے 2014 میں 18 سال کی عمر میں دنیا کی طویل القامت لڑکی کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا تھا اور 2021 میں ایک مرتبہ پھر ان کے قد کی جانچ پڑتال کی گئی۔

اپنے عارضے کے باعث یہ خاتون عموماً وہیل چیئر پر گھومتی ہیں مگر کچھ وقت کے لیے واکر کی مدد سے بھی چل سکتی ہیں۔

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام شامل کیے جانے پر رومیسا نے لوگوں میں ویور جیسے طبی مسائل کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کی کوشش کی۔

انہوں نے کہا کہ ہر رکاوٹ کو آپ اپنے حق میں اس وقت بدل سکتے ہیں جب آپ اپنے آپ کو قبول کرلیتے ہیں، اپنی صلاحیتوں سے آگاہ ہوکر زندگی میں کچھ بہت کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

انہوں نے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کو بتایا کہ اکثر ان کا قد لوگوں کو دنگ کردیتا ہے مگر بیشتر افراد بہت اچھے اور تعاون کرنے والے ہوتے ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس وقت دنیا کے طویل القامت مرد سلطان کوسین کا تعلق بھی ترکی سے ہے جن کا قد 8 فٹ 2.8 انچ ہے۔

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کا بھی کہنا ہے کہ دنیا کے طویل القامت مرد اور خاتون کا کسی ایک ملک سے ہی شاذ و نادر ہونے والا اتفاق ہے۔

ایسا آخری بار 2009 میں ہوا تھا جب چین سے تعلق رکھنے والے باو شیھون (7 فٹ 8.95 انچ) اور یاو ڈیفین (7 فٹ 7.85 انچ) کے نام یہ ریکارڈ ہوا تھا۔

دنیا میں اب تک جس خاتون کا قد سب سے زیادہ لمبا ریکارڈ ہوا ہے وہ زینگ جنلیان ہیں جن کا تعلق چین سے تھا اور فروری 1982 میں انتقال کے وقت ان کا قد 8 فٹ 1 انچ تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024