• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

شاہ رخ خان کی جیل میں بیٹے آریان سے ملاقات

شائع October 21, 2021
بولی وڈ اداکار نے بیٹے سے 16 سے 18 منٹ تک ملاقات کی—فوٹو: این ڈی ٹی وی
بولی وڈ اداکار نے بیٹے سے 16 سے 18 منٹ تک ملاقات کی—فوٹو: این ڈی ٹی وی

بولی وڈ کنگ کہلائے جانے والے اداکار شاہ رخ خان نے منشیات کیس میں گرفتار اپنے بیٹے آریان خان کی درخواستِ ضمانت 2 مرتبہ مسترد ہونے کے بعد ممبئی کی آرتھر روڈ جیل میں بیٹے سے ملاقات کی۔

این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان نے جیل کے ملاقاتیوں کے سیکشن میں آریان خان سے 16 سے 18 منٹ تک ملاقات کی اور بات چیت کے لیے انٹرکام کا استعمال کیا۔

ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران آرین خان جذباتی نظر آئے۔

مزید پڑھیں: آریان خان کی ضمانت کیلئے ہائی کورٹ میں درخواست دائر

علاوہ ازیں انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق ممبئی منشیات کیس میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی جانب سے گرفتاری کے بعد یہ آریان کی اپنے خاندان کے افراد سے پہلی ملاقات تھی۔

یہ ملاقات جیل حکام کی موجودگی میں ہوئی، ایک انسپکٹر لیول کا افسر بھی موقع پر موجود تھا۔

جیل ذرائع کے مطابق شاہ رخ خان کو کوئی خصوصی پروٹوکول نہیں دیا گیا—فوٹو: انڈیا ٹوڈے
جیل ذرائع کے مطابق شاہ رخ خان کو کوئی خصوصی پروٹوکول نہیں دیا گیا—فوٹو: انڈیا ٹوڈے

تاہم جب شاہ رخ خان ملاقات کے لیے آئے تو سیکیورٹی وجوہات کی وجہ سے اس جگہ کو خالی کرایا گیا تھا۔

قیدیوں کو شیشے کی دیوار سے ملاقاتی سیکشن میں آنے والوں سے الگ کیا جاتا ہے اور وہ بات چیت کے لیے صرف انٹرکام سروسز کا استعمال کر سکتے ہیں۔

جیل ذرائع کے مطابق شاہ رخ خان کو کوئی خصوصی پروٹوکول نہیں دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: سیشن کورٹ نے بھی آریان خان کی درخواست ضمانت مسترد کردی

ذرائع کے مطابق آریان اور شاہ رخ خان کے درمیان ایک گرل اور شیشے کی دیوار موجود تھی، شیشے کی دیوار کورونا وائرس کی عالمی وبا کی وجہ سے موجود ہے۔

ملاقات کے دوران جیل کے لگ بھگ 5 گارڈز بھی موجود تھے۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے جیل میں ملاقاتوں پر پابندی تھی اور گزشتہ روز ان پابندیوں کو ختم کرنے کا اعلان کیا گیا تھا جس کا اطلاق آج سے ہوا۔

آریان خان کے اکتوبر کے آغاز میں گرفتار کیا گیا تھا—فائل فوٹو: فیس بک/ پریس ٹرسٹ آف انڈیا
آریان خان کے اکتوبر کے آغاز میں گرفتار کیا گیا تھا—فائل فوٹو: فیس بک/ پریس ٹرسٹ آف انڈیا

اس سے قبل ایک برس سے زائد عرصے تک اہلخانہ سے رابطے کے لیے صرف ویڈیو کالنگ کی اجازت دی گئی تھی۔

رواں ماہ کے آغاز میں گرفتار ہونے والے آریان خان ساتھیوں سمیت اس وقت 14 دن کے ریمانڈ پر جیل میں ہیں اور انہیں جیل میں 14 دن گزر چکے ہیں۔

مزید پڑھیں: آریان خان کو رہائی نہ مل سکی، 20 اکتوبر تک جیل میں رہیں گے

شاہ رخ خان کے بیٹے کو ساتھیوں سمیت ممبئی کے ساحل سمندر پر ایک کروز شپ سے گرفتار کیا گیا تھا، ان پر الزام ہے کہ وہ ساتھیوں سمیت مذکورہ کروز میں ڈرگ پارٹی کرنے کا ارادہ رکھتے تھے۔

انہیں انسداد منشیات فورس یعنی نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے دوستوں ارباز مرچنٹ، منمن دھمیچا، نوپور سریکا، اسمیت سنگھ، موہک جسوال، وکرانت چوکر اور گومت چوپڑا سمیت کروز پارٹی سے گرفتار کیا تھا۔

ااریان خان کو نارکوٹکس فورس نے گرفتار کیا تھا—فائل فوٹو: فیس بک
ااریان خان کو نارکوٹکس فورس نے گرفتار کیا تھا—فائل فوٹو: فیس بک

آریان خان اس وقت دیگر ساتھیوں کے ہمراہ ممبئی کے آرتھر جیل میں ہیں جب کہ ان کے ہمراہ گرفتار کی گئی دو خواتین منمن دھمیچا سمیت دوسری خاتون کو عورتوں کے جیل میں رکھا گیا ہے۔

آریان خان کی گرفتاری اور عدالت میں چلنے والی کارروائیوں کی وجہ سے ان کا کیس بھارت کا انتہائی ہائی پروفائل کیس بن چکا ہے اور مذکورہ معاملے پر سیاست دان بھی کود پڑے ہیں۔

کئی لوگ مسلمان اداکار کے بیٹے کی گرفتاری اور ان کے خلاف عدالتی کارروائیوں کو مسلمانوں کے خلاف کارروائیاں قرار دے رہے ہیں جب کہ بعض لوگ مذکورہ معاملے کو نارکوٹکس فورس کی پھرتیاں کہہ رہے ہیں۔

20 اکتوبر کو ممبئی کی سیشن کورٹ نے آریان خان کی درخواستِ ضمانت مسترد کردی تھی جب کہ اس سے پہلے 7 اکتوبر کو میٹروپولیٹن عدالت نے بھی ان کی درخواست مسترد کی تھی جس کے بعد اب ان کی رہائی کے لیے مبئی ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے۔

ماتحت عدالتوں نے آریان خان کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دی تھیں—فائل فوٹو: فیس بک
ماتحت عدالتوں نے آریان خان کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دی تھیں—فائل فوٹو: فیس بک

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024