• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

ترک صدر کا جرمنی اور امریکا سمیت 10 ممالک کے سفیروں کو ملک بدر کرنے کا حکم

شائع October 23, 2021 اپ ڈیٹ October 24, 2021
غیرملکی سفیروں کے مشترکہ بیان کے بعد ترک صدر نے انہیں ملک بدر کرنے کا حکم دیا— فوٹو: رائٹرز
غیرملکی سفیروں کے مشترکہ بیان کے بعد ترک صدر نے انہیں ملک بدر کرنے کا حکم دیا— فوٹو: رائٹرز

ترک صدر رجب طیب اردوان نے اپنے وزیر خارجہ سے کہا کہ وہ جرمنی اور امریکا سمیت 10 ممالک کے سفیروں کو ملک بدر کردیں۔

ان سفیروں نے پیر کے روز ایک انتہائی غیر معمولی مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ پیرس میں پیدا ہونے والے 64 سالہ سماجی کارکن عثمان کوالا کی مسلسل حراست نے ترکی کے لیے صورت حال مزید خراب کردی ہے جس کے بعد امریکی صدر نے یہ حکم صادر کیا۔

مزید پڑھیں: ترک صدر کی 10 مغربی سفرا کو بے دخل کرنے کی دھمکی

ترکی کی مغربی ممالک کے ساتھ کشیدگی ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتی جا رہی ہے اور رواں ہفتہ ان کے انتہائی مایوس کن ثابت ہوا ہے جہاں اس سے قبل انہیں منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کی گرے لسٹ میں شامل کیا گیا اور ان کی کرنسی ’لیرا‘ کی قدر کم ہونے کے خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔

اردوان نے کہا کہ میں نے اپنے وزیر خارجہ کو حکم دیا ہے کہ ان 10 سفیروں کو جتنی جلدی ممکن ہو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر ملک بدر کیا جائے اور ان سے کہا جائے کہ یہ جتنا جلد ممکن ہو ترکی چھوڑ دیں۔

مغربی ممالک کے سفیروں نے عثمان کوالا کے معاملے کے فوری حل کا مطالبہ کیا تھا۔

64 سالہ کوالا 2017 سے عدالت کی جانب سے کسی سزا کے بغیر مسلسل جیل میں ہیں اور انہیں 2013 میں حکومت مخالف مظاہروں اور 2016 میں ناکام فوجی بغاوت سے منسلک ہونے کے الزامات کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ترک صدر کا فرانسیسی صدر کو 'دماغی معائنہ' کرانے کی تجویز

جمعرات کو مقامی میڈیا میں سفیروں کے بارے میں اردوان نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم اپنے ملک میں ان کی میزبانی نہیں کر سکتے۔

مغربی ممالک کے ساتھ ترکی کی کشیدگی کی نئی لہر کے خدشات کے دوران ہی ترک لیرا کی قدر میں کمی واقع ہوئی ہے۔

سال کے آغاز کے بعد سے ڈالر کے مقابلے میں لیرا کی قدر 20فیصد تک گر چکی ہے اور مہنگائی کی شرح میں بھی اتنا ہی اضافہ ہوا ہے جو حکومتی ہدف کے مقابلے میں 5گنا زیادہ ہے۔

یوریشیا گروپ کا کہنا ہے کہ اردوان ترکی کی معیشت کو بحران کی جانب لے کر جا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں ترکی کا نامل بھی شامل

ان سفارتی تعلقات کو مزید ضرب اس وقت لگی جب ایف اے ٹی ایف نے منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کا صحیح طریقے سے مقابلہ کرنے میں ناکامی پر ترکی کو گرے لسٹ میں شامل کر لیا۔

ترکی اب ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ کا حصہ ہے جس میں شام ، جنوبی سوڈان اور یمن شامل ہیں۔

اردوان نے ایف اے ٹی ایف کی اس پابندی سے بچنے کے لیے سخت جدوجہد کرتے ہوئے نئی قانون سازی متعارف کرائی تھی جس کا مقصد ظاہری طور پر دہشت گردی کے نیٹ ورکس سے لڑنا تھا، لیکن ناقدین کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے زیادہ تر ان ترک این جی اوز کو نشانہ بنایا گیا جو کرد نژاد افراد کے انسانی حقوق کے حوالے سے کام کرتی ہیں۔

کونسل آف یورپ ترکی کو حتمی انتباہ جاری کرچکی ہے کہ وہ 2019 کی یورپی عدالت برائے انسانی حقوق کے حکم کی تعمیل کرے تاکہ عثمان کوالا کو زیر التوا مقدمے میں رہائی مل سکے۔

یہ بھی پڑھیں: ترکی نے یورپی یونین کی پابندیوں کی دھمکی کو 'منافقانہ' قرار دے دیا

اگر ترکی 30 نومبر سے 2 دسمبر کو ہونے والے اپنی اگلے اجلاس میں ایسا کرنے میں ناکام رہا تو اسٹراسبرگ میں قائم کونسل ترکی کے خلاف اپنی پہلی انضباطی کارروائی شروع کرنے کے لیے ووٹ دے سکتی ہے۔

اس کارروائی کے نتیجے میں ترکی کے ووٹنگ کے حقوق اور یہاں تک کہ اس کی رکنیت بھی معطل ہو سکتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024