• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

عثمان مختار نے شادی کے بعد خود کو دنیا کا خوش قسمت ترین انسان قرار دے دیا

شائع October 26, 2021
دونوں نے مارچ میں ہی نکاح کرلیا تھا—فوٹو: انسٹاگرام
دونوں نے مارچ میں ہی نکاح کرلیا تھا—فوٹو: انسٹاگرام

چند دن قبل رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کے بعد نئی زندگی کا آغاز کرنے والے اداکار عثمان مختار شادی کے بعد خود کو دنیا کا خوش قسمت انسان سمجھنے لگے اور انہوں نے اہلیہ کے لیے محبت بھرا پیغام جاری کردیا۔

عثمان مختار اور زنیرہ انعام نے 23 اکتوبر کو نئی زندگی کا آغاز کیا تھا، دونوں کی شادی کی تقریبات 20 اکتوبر کو شروع ہوئی تھیں لیکن دونوں نے نکاح رواں برس مارچ میں ہی کرلیا تھا۔

شادی کے دو دن بعد 25 اکتوبر کو عثمان مختار نے انسٹاگرام پر اہلیہ کے ہمراہ شادی کی تقریب کے دوران کھچوائی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کے لیے محبت بھرا پیغام جاری کیا۔

یہ بھی پڑھیں: عثمان مختار شادی کے بندھن میں بندھ گئے

عثمان مختار نے اپنی پوسٹ میں شادی کے لیے ان کا انتخاب کرنے پر زنیرہ انعام کا شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی خود کو دنیا کا خوش قسمت ترین انسان بھی قرار دیا۔

عثمان مختار نے اہلیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے زندگی میں جو بھی فیصلے کیے، وہ چاہے غلط تھے یا صحیح، انہوں نے جیسے بھی دن گزارے، وہ سب چیزیں اکٹھی ہوکر انہیں ان کی اہلیہ تک لے گئیں۔

انہوں نے زنیرہ انعام سے رشتہ طے ہونے اور شادی ہونے پر خود کو نہ صرف خوش قمست ترین شخص قرار دیا بلکہ یہ اعتراف بھی کیا کہ جب بھی وہ اہلیہ کے ہمراہ ہوتے ہیں، تب ہی وہ خود کو مکمل محسوس کرتے ہیں۔

اپنی پوسٹ میں انہوں نے زنیرہ انعام کو مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ وہ ان سے پیار کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے۔

عثمان مختار نے پوسٹ میں شادی کی تقریبات کے انتظامات کرنے والے افراد اور ان میں شرکت کرنے والے لوگوں کا بھی شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی دعائیں دینے پر مداحوں کی بھی تعریفیں کیں۔

پوسٹ میں انہوں نے شادی کی تقریبات کے دوران کھچوائی گئی متعدد تصاویر شیئر کیں، جن میں انہیں اہلیہ زنیرہ انعام کے ہمراہ رومانوی انداز میں دیکھا جا سکتا ہے، ساتھ ہی انہوں نے اہلیہ کی بھی تصاویر شیئر کیں۔

عثمان مختار کی جانب سے اہلیہ کے لیے پیار بھرا پیغام جاری کیے جانے کے بعد شوبز شخصیات اور مداحوں نے ان کی پوسٹ پر کمنٹس کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

عثمان مختار نے اہلیہ کی تصاویر بھی شیئر کیں—فوٹو: انسٹاگرام
عثمان مختار نے اہلیہ کی تصاویر بھی شیئر کیں—فوٹو: انسٹاگرام

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024