• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
—فوٹو: اے ایف پی

پاکستان کی فتح پر آصف علی کی واہ واہ: ‘نام یاد رکھیے’

میں نے کسی ٹیم کو اتنی تیزی سے عالمی کرکٹ میں اپنی جگہ بناتے نہیں دیکھا، افغانستان میں کرکٹ کا مستقبل روشن ہے، عمران خان
شائع October 30, 2021

آصف علی کے شان دار چھکوں کی مدد سے پاکستان نے افغانستان کے خلاف فتح حاصل کرکے سیمی فائنل تک رسائی کے لیے امکانات روشن کردیے، ٹوئٹر پر سابق کرکٹرز، وزرا اور سیاست دانوں کی جانب سے آصف علی کو خوب داد دی جارہی ہے۔

پاکستان سے باہر بھی دنیا بھر کے کرکٹرز نے آصف علی کی کارکردگی کو سراہا۔

آصف علی نے 4 چھکے لگا کر ایک اوور قبل ہی پاکستان کو افغانستان سے فتح دلائی اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

انہوں نے 7 گیندوں پر 4 چھکوں کی مدد سے 25 رنز کی یادگار اننگز کھیلی۔

آصف علی نے گزشتہ میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف بھی ہدف کے تعاقب میں آخری لمحات میں شان دار بیٹنگ کرکے پاکستان کو مسلسل دوسری فتح سے ہم کنار کروایا تھا۔

ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سمیت کرکٹرز اور سیاست دانوں نے قومی ٹیم کو مبادک باد دی۔

افغانستان کے خلاف فتح کے ساتھ میچ ختم ہوتے ہیں ٹوئٹر پر آصف علی ٹرینڈ بن گیا.

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ‘بہت مبارک ٹیم پاکستان! افغان ٹیم کی جانب سے متاثر کن کھیل پیش کیا گیا’۔

انہوں نے کہا کہ ’میں نے کسی ٹیم کو اتنی تیزی سے عالمی کرکٹ میں اپنی جگہ بناتے اور مقابلے کی غیرمعمولی قابلیت حاصل کرتے نہیں دیکھا، مقابلے کی اس سکت اور استعداد کے باعث افغانستان میں کرکٹ کا مستقبل روشن ہے’۔

چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے لکھا کہ آصف، پریشر میں کیا شان دار ہٹنگ کی، ٹیم کو مبارک باد’۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے لکھا کہ پاکستان کی جیت مبارک ہو۔

مریم نواز نے کہا کہ ‘واو! محمد آصف!! پاور ہٹنگ کی زبردست نمائش کی، کیا اننگز ہے’۔

وفاقی وزیر انسانی حقو شیریں مزاری نے لکھا کہ پاکستان ٹیم ایک اور شان دار کامیابی، مبارک ہو! آصف علی زبردست ختم کیا اور ٹیم نے بہترین کھیلا۔

انگلینڈ کے مایہ ناز بین اسٹوکس کا کہنا تھا کہ آصف علی کا نام یاد رکھیے۔

بھارت سےبھی آصف علی کی تعریف کی گئی جہاں آج تک کے ایڈیٹر اسپورٹس وکرنت گپتا نے کہا کہ ‘بڑا میچ ونر’ کھلاڑی ہے۔

سابق کرکٹر ثنامیر نے لکھا کہ سیمی فائنل کے قریب پہنچنے والی پہلی ٹیم پاکستان ہے، شاباش، آصف علی۔

فاسٹ باؤلر وہاب ریاض نے آصف علی کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ ٹیم قابل فخر ہے اور بہترین انداز میں اس ایونٹ میں کھیل رہی ہے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی ٹیم کو مسلسل فتوحات پر مبارک باد اور اچھی کارکردگی پر افغان ٹیم کی بھی تعریف کی۔