• KHI: Fajr 5:35am Sunrise 6:55am
  • LHR: Fajr 5:13am Sunrise 6:38am
  • ISB: Fajr 5:21am Sunrise 6:48am
  • KHI: Fajr 5:35am Sunrise 6:55am
  • LHR: Fajr 5:13am Sunrise 6:38am
  • ISB: Fajr 5:21am Sunrise 6:48am

اسرائیل کی جانب سے دمشق کے مضافات پر میزائل داغے گئے، شام

شائع October 30, 2021
—فوٹو: اے پی
—فوٹو: اے پی

شام کے حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے دمشق کے مضافات میں راکٹ داغے گئے، جس کے نتیجے میں دوفوجی زخمی ہوئے۔

خبرایجنسی اے پی کی رپورٹ کے مطابق شام کے سرکاری میڈیا نے نام ظاہر کیے بغیر فوجی عہدیداروں کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ شام کی فضائیہ نے اسرائیل سے داغے گئے میزائلوں کا بھرپور جواب دیا تاہم دو فوجی زخمی ہوگئے۔

مزید پڑھیں: شام میں اسرائیل کے فضائی حملے، 23 افراد ہلاک

سرکاری خبر ایجنسی نے فوجی عہدیداروں کے حوالے سے بتایا کہ ایئر دیفنس نے اسرائیل کے شمالی علاقوں سے آنے والے کئی میزائلوں کو کامیابی سے گرایا تاہم اس سے نقصان ہوا۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی جانب سے شام پر اس طرح کے حملے اکثر رات وقت کیے جاتے ہیں تاہم فوجی عہدیداروں کا کہنا تھا کہ یہ حملہ دوپہر کو کیا گیا۔

انسانی حقوق کے برطانوی ادارے اور شام کی اپوزیشن کی جانب جنگی جرائم کی کھوج لگانے والے ادارے کا کہنا تھا کہ اسرائیلی میزائل دمشق کے شمال مغربی علاقے پر گرے۔

انہوں نے کہا کہ اس علاقے میں لبنان کے گروپ حزب اللہ کے اسلحےکےڈپو ہیں، اس کے علاوہ شامی فوج کی تنصیبات اور ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا بھی موجود ہے۔

اسرائیل کے تازہ حملے سے قبل شام نے دعویٰ کیا تھا کہ ملک میں جنوبی علاقے میں اسرائیل حملے کر رہا ہے تاہم اس کی تفصیلات جاری نہیں کی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کا شام میں ایرانی تنصیبات پر حملہ

خیال رہے کہ اسرائیل اس سے قبل بھی شام کے مختلف علاقوں پر اس طرح کے حملے ہوتے رہے ہیں لیکن اسرائیل بہت کم ذمہ داری قبول کرتا ہے۔

اسرائیل کی جانب سے دعویٰ کیا جاتا ہے کہ وہ ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا کے ٹھکانوں کو نشانہ بناتا ہے، جن میں لبنان کا مضبوط گروپ حزب اللہ بھی شامل ہے۔

دوسری جانب حزب اللہ شام میں خانہ جنگی کا سامنا کرنے والے صدر بشارالاسد کی فورسز کی مدد کر رہی ہے۔

یاد رہے نومبر 2019 میں اسرائیل کے جنگی طیاروں نے شام میں بمباری کی تھی، جس کےنتیجے میں 23 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

اسرائیلی فوج نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ گزشتہ روز اسرائیل پر 4 راکٹ حملوں کے ردعمل میں اس نے ایرانی القدس فورس اور شامی فوج پر درجنوں فضائی حملے کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی جنگی طیاروں کی غزہ کی پٹی پر بمباری

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ایک رات میں ایرانی القدس فورس اور شامی فوجی اہداف جن میں ویئر ہاؤسز اور فوجی کمانڈ سینٹر بھی شامل ہیں، کو نشانہ بنایا ہے'۔

فوج کے ترجمان نے کہا تھا کہ 'سب سے اہم ہدف دمشق کے مرکزی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب کنٹرول تنصیبات کو نشانہ بنانا تھا، یہی وہ عمارت تھی جو ایران کے پاسداران انقلاب سازو سامان کی ایران سے شام اور شام سے آگے منتقلی کے لیے استعمال کرتی تھی'۔

کارٹون

کارٹون : 24 نومبر 2024
کارٹون : 23 نومبر 2024