• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

تازہ مچھلی کی پہچان میں مددگار طریقے

شائع November 1, 2021 اپ ڈیٹ November 18, 2021
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

مچھلی تو ایسی غذا ہے جو لگ بھگ ہر ایک کو ہی پسند ہوتی ہے، اب چاہے تل کر کھائیں یا سالن یا کسی اور شکل میں۔

مچھلی کا گوشت بہت مزیدار اور صحت کے لیے متعدد فوائد کا حامل ہوتا ہے۔

مگر جب پکانے کے لیے مچھلی خریدی جائے تو آپ کو کیسے علم ہوگا کہ وہ کھانے کے لیے بہتر اور تازہ ہے؟

آسان الفاظ میں کیسے اپنے سامنے رکھے ڈھیر میں سے کھانے کے لیے اچھی مچھلی کو کیسے منتخب کیا جائے ؟

تو یہ اتنا زیادہ مشکل بھی نہیں۔

بس چند عام چیزوں کا خیال رکھنا اس حوالے سے مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

مچھلی کی بو

اکثر افراد کو مچھلی کی بو پسند نہیں ہوتی مگر ماہرین کا ماننا ہے کہ یہ اس بات کو یقینی بنانے کا بہترین طریقہ ہے کہ آپ جو مچھلی کھارہے ہیں وہ تازہ ہے یا نہیں۔

اچھی مچھلی کی بو زیادہ بری نہیں ہوتی بلکہ معتدل ہوتی ہے، اس کے مقابلے میں اگر بہت بری بو آرہی ہے تو یہ پہلی نشانی ہے کہ یہ مچھلی باسی ہے یا کیمیکلز سے محفوظ کی گئی ہے، ایسی بو اکثر اسے پکانے کے بعد بھی برقرار رہنے کا امکان ہوتا ہے۔

آنکھیں جھوٹ نہیں بولتی

جی ہاں واقعی مچھلی کی آنکھیں جھوٹ نہیں بولتی، یہ سننے میں تو عجیب لگ سکتا ہے مگر حقیقت ہے۔ مچھلی خریدے ہوئے اس کی آنکھوں کو دیکھیں۔

تازہ مچھلی کی آنکھیں کلیئر، چمکدار اور پوری ہوتی ہیں، جبکہ ان میں دھندلا پن اس چیز کی علامت ہے کہ اسے وہاں رکھے بہت دیر ہوچکی ہے اور وہ باسی یا خراب ہے۔

مستحکم ساخت

تازہ مچھلی کا جسم اندر اور باہر سے ٹھوس یا مستحکم ہوتی ہے، جلد میں چمک ہوتی ہے۔

جب انگلی سے جسم کو دبایا جائے تو اندر جانے والا حصہ اسپرنگ کی طرح واپس اصل شکل میں آجاتا ہے جبکہ جلد بھی ڈھیلی نہیں ہوتی۔

اس کے مقابلے میں باسی مچھلی کی رنگت مدھم ہوتی ہے اور گوشت نرم اور پلپلا ہوتا ہے،

مجموعی جائزہ

جب مچھلی خریدنے لگے تو دیکھیں کہ اس کا رنگ ماند نہ ہو، آنکھوں میں سفید لیئر نہ ہو جبکہ گلپھڑے اور دم فریش ہو۔

یہ بھی یقینی بنائیں کہ اس کا جسم ہلکا سا پھسلن والا ہو اور گوشت کی رنگت بدلی ہوئی نہ ہو۔ تازہ مچھلی کے گوشت کا رنگ شوخ گلابی رنگ کا ہوتا ہے اور اس کے ٹکڑے کرتے ہوئے خون بھی خارج ہوتا ہے۔

گلپھڑے

مچھلی کے گلپھڑے صاف اور شوخ سرخ رنگ کے ہونے چاہئے، مچھلی عمر بڑھنے سے گلپھڑے کا رنگ مدھم اور بھورا ہونے لگتا ہے، جبکہ ان میں بو واضح علامت ہے کہ یہ مچھلی کھانے کے لائق نہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024