• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

معروف عرب گلوکار صباح فخری 88 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

شائع November 3, 2021
یہ فوری طور پر واضح نہیں ہو سکا کہ صباح فخری کے انتقال کی وجہ کیا ہے—فائل فوٹو: اے پی
یہ فوری طور پر واضح نہیں ہو سکا کہ صباح فخری کے انتقال کی وجہ کیا ہے—فائل فوٹو: اے پی

عرب دنیا کو روایتی گانوں سے محظوظ کرنے والے نامور و لیجنڈری گلوکار صباح فخری، 88 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

شام کی حکومت کے مطابق 88 سالہ صباح فخری کا انتقال منگل (2 نومبر) کو ہوا۔

ڈان اخبار میں شائع امریکی خبر رساں ادارے ’اے پی‘ کی ** رپورٹ** کے مطابق یہ فوری طور پر واضح نہیں ہو سکا کہ صباح فخری کے انتقال کی وجہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب کے فلم فیسٹیول میں 11 فلموں کی نمائش

صباح ابو قوس 1933 میں شام کے شہر حلب میں پیدا ہوئے تھے، انہوں نے نوعمری میں ہی اسٹیج پر پرفارم کرنا شروع کیا تھا اور کافی مقبولیت پائی۔

جلد ہی ان کا شمار عرب دنیا کے لیجنڈری گلوکاری اور غیر معمولی انٹرٹینرز میں ہونے لگا اور ان کی شہرت میں بھی اضافہ ہوا۔

صباح فخری ایک عالمی معیار کے تراب گلوکار تھے، یہ موسیقی کی ایک عربی شکل ہے جو جذباتی جذبے سے وابستہ ہے اور گھنٹوں جاری رہ سکتی ہے۔

اسٹیج پر وہ سامعین پر حٰ کر لیتے اور تقریباً ایک ٹرانس میں موسیقی پر جھومتے، وہ اپنے گانوں کے بولوں کو اکثر کلاسیکی عربی میں اس طرح تبدیل کردیتے تھے کہ سننے والے آسانی سے ان کے ساتھ گا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں 35 سال بعد پہلی فلم ریلیز

انہوں نے ایک بار 1968 میں وینزویلا کے دارالحکومت کاراکاس میں منعقد ہونے والے ایک کنسرٹ میں، بغیر کسی وقفے کے 10گھنٹے تک پرفارم کیا تھا اور گینز ورلڈ ریکارڈ قائم کیا تھا۔

اپنے پورے کیریئر کے دوران صباح فخری نے عرب گلوکاری اور موسیقی کی روایتی شکلوں کو محفوظ کیا اور مقبول بنایا، جس میں قدود حلبیہ بھی شامل ہے، جس کا تعلق ان کے آبائی شہر حلب سے ہے۔


یہ خبر 3 نومبر، 2021 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024