• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

میچ کے بعد قومی ٹیم کا نمیبیا کے ڈریسنگ روم کا دورہ، شاندار کارکردگی پر مبارکباد

شائع November 3, 2021
2 نومبر کو  پاکستان نے نمیبیا کو 45 رنز سے شکست دی تھی—اسکرین شاٹ
2 نومبر کو پاکستان نے نمیبیا کو 45 رنز سے شکست دی تھی—اسکرین شاٹ

آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ 2021 میں مسلسل چوتھی فتح کے ساتھ سیمی فائنل کے لیے بھی کوالیفائی کرنے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم نے نمیبیا کی ٹیم کے ڈریسنگ روم میں جاکر ان کا حوصلہ بڑھایا اور ان کی کارکردگی کی تعریف کی۔

خیال رہے کہ 2 نومبر کو ہونے والے میچ میں پاکستان نے کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت نمیبیا کو 45 رنز سے شکست دی تھی۔

میچ میں کامیابی کے بعد قومی کرکٹ ٹیم، نمیبیا کے ڈریسنگ روم پہنچی اور کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہا۔

مزید پڑھیں: بابر اعظم کا ٹی20 کرکٹ میں نیا ریکارڈ

قومی کرکٹ ٹیم کی نمیبیا کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی ویڈیو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے ٹوئٹر پر شیئر کی گئی۔

پی سی بی نے کہا کہ ’پاکستانی ٹیم نے نمیبیا کے ڈریسنگ روم کا دورہ کیا اور ٹی 20 ورلڈ کپ میں ان کے سفر پر انہیں مبارکباد دی‘۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے نمیبیا کو ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی دکھانے پر مبارک دی اور ان کے کھلاڑیوں کے لیے تالیاں بھی بجائیں۔

علاوہ ازیں قومی ٹیم کے کرکٹرز نے نمیبیا کےکھلاڑیوں کو گلے لگایا اور ان کا حوصلہ بھی بڑھایا۔

خیال رہے کہ نمیبیا کی ٹیم نے پہلی بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کیا ہے ۔

گروپ 2 میں شامل نمیبیا اس وقت 3 میچز میں سے ایک میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر 2 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی20 ورلڈ کپ: نمیبیا کو شکست دے کر پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا

بعدازاں نمیبیا کرکٹ بورڈ نے مذکورہ ویڈیو کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے پی سی بی کا شکریہ ادا کیا۔

نمیبیا کے کرکٹ بورڈ نے پی سی بی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہ بہترین اسپورٹس مین شپ کے خلاف میچ کھیلنا اعزاز تھا۔

میچ میں کامیابی کے بعد نمیبیا کے کھلاڑیوں سے قومی ٹیم کے کرکٹرز کی ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے اور ٹیم کے اس انداز کو خوب سراہا بھی جارہا ہے۔

اے نامی صارف نے کہا کہ ’حفیظ بھائی ٹپس دے رہے ہیں‘۔

ارفع فیروز خان نے کہا کہ ’ٹیم پاکستان بہت عاجز ہے! پاکستان نہ صرف ٹرافی کے لیے کھیل رہا ہے بلکہ اس بات کو یقینی بنا رہا ہے کہ کرکٹ بھی ایک مقصد کے لیے کھیلی جائے۔ پاکستان کی طرف سے یہ تعریف نمیبیا کے لیے بہت بڑی حوصلہ افزائی ہوگی، پاکستان دنیا بھر کے شائقین کے دل جیت رہا ہے‘۔

دانش نامی صارف نے کہا کہ ’اس طرح کی ویڈیوز بناتے رہیں تاکہ پوری دنیا کو یہ دکھایا جا سکے کہ ہم امن پسند ہیں اور باقی تمام ممالک کے ساتھ دیرپا تعلقات چاہتے ہیں’۔

ایلبی مورکل نے کہا کہ وقت نکال کر ہم سے ملاقات کرنے پر پی سی بی کے مشکور ہیں، نمیبیا کی ٹیم کو آپ کے ساتھ کھیل کر مزا آیا۔

صحافی فہد حسین نے پاکستانی ٹیم کی تعریف کی۔

ٹی وی شو میزبان اقرار الحسن نے کہا کہ ’پاکستانی ٹیم سب جیت رہی ہے، میچ بھی اور دل بھی۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024