• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

ٹی20 ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ کیخلاف عمدہ کارکردگی کے باوجود اسکاٹ لینڈ کو شکست

شائع November 3, 2021
مارٹن گپٹل فارم میں واپس آتے ہوئے نصف سنچری اسکور کر چکے ہیں— فوٹو: اے ایف پی
مارٹن گپٹل فارم میں واپس آتے ہوئے نصف سنچری اسکور کر چکے ہیں— فوٹو: اے ایف پی

ٹی20 ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ نے مارٹن گپٹل کی شاندار بیٹنگ کی بدولت اسکاٹ لینڈ کو 16 رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں لگاتار دوسری کامیابی حاصل کر لی۔

دبئی میں کھیلے گئے سپر12 راؤنڈ کے میچ میں اسکاٹ لینڈ نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

اوپنرز نے نے نیوزی لینڈ کو 35 رنز کا آغاز فراہم کیا لیکن اس مرحلے پر سفیان شریف نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے ایک ہی اوور میں ڈیرل مچل اور کین ولیمسن کی اننگز کا خاتمہ کردیا۔

ڈیون کونوے نے ابھی ایک رن ہی بنایا تھا کہ مارک واٹ نے اپنی ٹیم کو تیسری کامیابی دلاتے ہوئے ان کی اننگز کا خاتمہ کردیا۔

52 رنز پر تین وکٹیں گرنے کے بعد مارٹن گپٹل کا ساتھ دینے گلین فلپس آئے اور دونوں ذمے دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کی سنچری مکمل کرائی۔

فلپس اور گپٹل نے چوتھی وکٹ کے لیے 105 رنز کی شراکت قائم کی خصوصاً گپٹل نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے تمام اسکاٹش باؤلرز کو آڑے ہاتھوں لیا۔

اس شراکت کا خاتمہ اس وقت ہوا جب بریڈ وہیل نے 37 گیندوں پر 33 رنز بنانے والے فلپس کی اننگز اختتام کو پہنچی۔

ایک گیند بعد گپٹل کی شاندار اننگز بھی اختتام کو پہنچی جنہوں نے 56 گیندوں پر 7 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 93 رنز کی باری کھیلی۔

ایک موقع پر ایسا محسوس ہو رہاتھا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم 180 سے 190 رنز تک بنانے میں کامیاب رہے گی لیکن گپٹل کے آؤٹ ہونے کے بعد نیوزی لینڈ کی ٹیم آخری دو اوورز میں زیادہ رنز نہ بنا سکی۔

نیوزی لینڈ نے مقررہ اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر 172رنز بنائے۔

اسکاٹ لینڈ کی جانب سے مارک واٹ نے کفایتی باؤلنگ کرتے ہوئے 4 اوورز میں 13 رنز کے عوض ایک وکٹ لی جبکہ سفیان شریف اور بریڈ وہیل نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کے تعاقب میں اوپنرز نے اسکاٹ لینڈ کو 21 رنز کا آغاز فراہم کیا لیکن تیسرے اوور میں کپتان کائل کوئٹزر 11 گیندوں پر 17 رنزب نانے کے بعد ٹرینٹ بولٹ کی وکٹ بن گئے۔

جیارج منُسے اور میتھیو کراس نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے دوسری وکٹ کے لیے 45 رنز کی ساجھے داری قائم کی اور اسکور کو 66 تک پہنچا دیا لیکن اسی اسکور پر منُسے کی 22 رنز کی اننگز اختتام کو پہنچی۔

میتھیو کراس سے بھی ساتھی کھلاڑی جدائی برداشت نہ ہوسکی اور مجموعی اسکور میں 10 رنز کے اضافے سے وہ 29 گیندوں پر 27 رنز بنانے کے بعد چلتے بنے۔

تین وکٹیں گرنے کے بعد اسکاٹ لینڈ کا رن ریٹ سلو ہو گیا جس کی وجہ سے ان کی سنچری 15ویں اوور میں ہوئی اور 102 کے اسکور پر کلم میک لیوڈ بھی پویلین لوٹ گئے جبکہ رچی بیرنگٹن بھی صرف 20رنز بنا سکے۔

5وکٹیں گرنے کے بعد مائیکل لیسک نے جارحانہ انداز اپنایا اور کرس گریوز کے ساتھ 50 رنز کی شراکت قائم کی لیکن ان کی یہ کاوش بھی ٹیم کو فتح دلانے کے لیے ناکافی ثابت ہوئی۔

اسکاٹ لینڈ نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز بنائے اور نیوزی لینڈ نے میچ میں 16 رنز سے کامیابی حاصل کر لی۔

میچ کیلئے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل تھیں۔

اسکاٹ لینڈ: کائل کوئٹزر (کپتان)، جارک مونسے، کیلم میکلیوڈ، رچی بیرنگٹن، میتھیو کراس، مائیکل لائسک، کرس گریویز مارک واٹ، جوش ڈیوی، سیفیان شریف، بریڈ وہیل

نیوزی لینڈ: کین ولیمسن(کپتان)، مارٹن گپٹل، ڈیون کونوے، گلین فلپس، ڈیرل مچل، جیمز نیشام، مچل سینٹنر، ٹم ساؤدھی، ٹرینٹ بولٹ، اش سودھی، ایڈم ملنے۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024