• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

پاکستان کا غیر ملکی پروازوں کی آمدمکمل طور پر بحال کرنے کا اعلان

شائع November 3, 2021
آرمینیا، بلغاریا، کوسٹا ریکا، عراق، میکسیکو کو ’سی‘ کیٹیگیری میں شامل کیا گیا ہے— فائل فوٹو: رائٹرز
آرمینیا، بلغاریا، کوسٹا ریکا، عراق، میکسیکو کو ’سی‘ کیٹیگیری میں شامل کیا گیا ہے— فائل فوٹو: رائٹرز

پاکستان نے غیر ملکی پروازوں کی آمد مکمل طور پر بحال کرنے کا اعلان کردیا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے وبا کی موجودہ صورتحال میں بہتری کے پیش نظر 10 نومبر سے تمام پروازوں کو مکمل گنجائش کے ساتھ آّنے کی اجازت دے دی۔

مزیدپڑھیں: غیر ملکی پروازوں کی منسوخی سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا

این سی او سی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق مثبت کیسز اور اموات کی شرح، کم ویکینیشن کی شرح کے حامل ممالک کو ’سی‘ کیٹیگیری میں شامل کیا گیا ہے۔

آرمینیا، بلغاریا، کوسٹا ریکا، عراق، میکسیکو کو ’سی‘ کیٹیگیری میں شامل کیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں منگولیا، سلوانیا، تھائی لینڈ اور یوکرین کو ہائی رسک ممالک کی فہرست میں شامل کیا ہے۔

این سی او سی کے مطابق روس، ایران، جرمنی، ایتھوپیا، فلپائن، افغانستان کو ہائی رسک ممالک کی فہرست میں رکھا گیا جس کے تحت مکمل مانیٹرنگ کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پروازوں کی اچانک منسوخی پر غیر ملکی ایئرلائنز کو تنبیہ

ان کے مطابق ہائی رسک ممالک کے لیے سفری پابندیاں بھی ختم کردی گئی ہیں جبکہ غیر ملکی پروازوں کی مکمل بحالی 10 نومبر سے نافذ العمل ہو گی۔

این سی او سی کے مطابق کورونا ویکسین سے متعلق طے شدہ پروٹوکولز کا اطلاق 5 نومبر سے ہوگا جس کے تحت تمام غیرملکی پروازوں کے مسافر کے لیے مکمل طور پر ویکسینیٹڈ ہونے چاہیے۔

این سی او سی نے واضح کیا کہ تمام ملکی یا غیرملکی مسافر جن کی عمریں 6 سال یا اس سے زائد ہیں، کے لیے پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ ہونی چاہیے جو بورڈنگ سے 72 گھنٹے قبل کرائی گئی ہو۔

اس حوالے سے کہا گیا کہ کیٹیگری بی میں شامل ممالک کی پروازوں کے مسافروں کے لیے آر اے ٹی ٹیسٹ کرانا لازمی ہوگا۔

مزیدپڑھیں: غیر ملکی پروازوں کی منسوخی سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا

این سی او سی نے اعلامیے میں واضح کیا کہ افغانستان کے فضائی مسافروں کے علاوہ تمام دیگر مسافروں کے لیے ٹیسٹنگ پروٹول لاگو ہوں گے۔

افغانستان کے باشندوں کے لیے ٹیسٹنگ اور قرنطینہ مراحلے سے گزرنا ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024