• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

مونا لیزا کی نقل 2 لاکھ 30 ہزار ڈالر میں نیلام ہونے کا امکان

شائع November 6, 2021
یہ کاپی ڈیڑھ سے 2 لاکھ یورو  ($173,000-$230,00) میں فروخت ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے—فوٹو:رائٹرز
یہ کاپی ڈیڑھ سے 2 لاکھ یورو ($173,000-$230,00) میں فروخت ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے—فوٹو:رائٹرز

400 سال سے زائد قدیم لیونارڈو ڈاونچی کی پینٹنگ مونا لیزا کی ایک قابلِ اعتباز نقل آئندہ ہفتے پیرس میں نیلام کی جائے گی۔

اور یہ نیلامی دنیا کے سب سے زیادہ پہچانے جانے والے پورٹریٹ کی ریکارڈ قیمت میں فروخت ہونے کے مہینوں بعدکی جائے گی۔

برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق لیونارڈو کی اصل پینٹنگ، جسے فرانسیسی بادشاہ فرانکوئس ون نے 1518 میں نامور مصور سے خریدا تھا، پیرس کے لوور میوزیم میں موجود ہے اور اسے فروخت نہیں کیا جاسکتا۔

مزید پڑھیں: مونا لیزا کی جعلی پینٹنگ 53 کروڑ روپے میں نیلام

نیلام گھر کے مطابق اس کی جس کاپی کو فروخت کیا جارہا ہے کہ وہ تقریباً 1600 عیسوی کی ہے، یہ اصل پینٹنگ سے کافی ملتی جلتی ہے اور ایسا معلوم ہوتا ہے کہ فنکار کو لیونارڈو کے ورژن تک قریب سے رسائی حاصل تھی۔

یہ کاپی ڈیڑھ سے 2 لاکھ یورو ($173,000-$230,00) میں فروخت ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

آرٹکوریل نیلام گھر کے ماہر اور نیلام کرنے والے، میتھیو فورنیئر نے کہا کہ ’مونا لیزا پینٹنگ میں سب سے خوبصورت خاتون ہیں، ہر کوئی مونا لیزا کے اعلیٰ معیار کے ورژن کو خریدنا چاہتا ہے‘۔

انہوں نے زور دیا کہ لیونارڈو کے مداح تھے کیونکہ انہوں نے ایک انداز ایجاد کیا تھا نقل کرنے والوں اس انداز پر عمل کیا۔

یہ بھی پڑھیں: صدیوں بعد مونا لیزا کی پینٹنگ کا 'راز' کھل گیا

رواں برس جون میں ایک یورپی کلکٹر نے مونا لیزا کی 17ویں صدی کی ایک اور کاپی 29 لاکھ یورو میں خریدی تھی جو کہ پیرس میں کرسٹیز میں ہونے والی نیلامی میں اس کام کی دوبارہ تخلیق کا ریکارڈ ہے۔

2017 میں، کرسٹیز نیویارک نے لیونارڈو کی }سالویٹر مندی‘ کو ریکارڈ 45 کروڑ ڈالر میں فروخت کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024