• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

نیوزی لینڈ-افغانستان میچ سے قبل ابوظبی کے پچ کیوریٹر انتقال کرگئے

شائع November 7, 2021
ابوظبی کرکٹ نے موہن سنگھ کی موت کی تصدیق کی—فوٹو: ابوظبی کرکٹ ٹوئٹر
ابوظبی کرکٹ نے موہن سنگھ کی موت کی تصدیق کی—فوٹو: ابوظبی کرکٹ ٹوئٹر

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ ٹو میں نیوزی لینڈ اور افغانستان کے درمیان میچ سے قبل ابوظبی کے شیخ زاید اسٹیدیم کی پچ بنانے والے کیوریٹر انتقال کر گئے۔

ابوظبی کرکٹ (اے ڈی سی) نے ایک بیان میں کہا کہ شیخ زاید کرکٹ اسٹیڈیم کے پچ کیوریٹر انتقال کرگئے ہیں۔

مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈ کپ: افغانستان کو شکست دے کر نیوزی لینڈ سیمی فائنل میں پہنچ گیا

انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق پچ کیوریٹر موہن سنگھ کی موت کی وجوہات تاحال معلوم نہ ہوسکیں۔

رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے کہا گیا کہ موہن سنگھ نے گروپ 12 میں نیوزی لینڈ اور افغانستان کے درمیان اہم میچ کی پچ تیار کی تھی۔

کرک بز کی رپورٹ کے مطابق مقامی پولیس نے ہیڈ کیوریٹر کی موت کے حوالے سے حقائق جاننے کے لیے تفتیش شروع کردی ہے، جو میچ چند گھنٹے قبل ہی انتقال کرگئے تھے۔

ابوظبی کرکٹ نے موہن سنگھ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے تمام مقامات پر اہم کردار ادا کیا۔

بیان میں کہا گیا کہ ‘آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کے سپر 12 میں اتوار کو نیوزی لینڈ اور افغانستان کے درمیان میچ موہن کے اہل خانہ اور گراؤنڈ اسٹاف کے تعاون کے ساتھ شیڈول کے مطابق ہوا’۔

مزید کہا گیا کہ ‘موہن سنگھ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور آنےوالے دنوں میں ان کی کامیابیوں کا اعتراف کیا جائےگا’۔

بھارت کا مقابلے سے اخراج

نیوزی لینڈ نے اس میچ میں افغانستان کو باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنائی، جس کے نتیجے میں بھارت بھی سیمی فائنل سے باہر ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: اگر مگر ختم، بھارت ٹی20 ورلڈ کپ سے باہر

ابوظبی میں افغانستان نے نیوزی لینڈ کو 125 رنز کا ہدف دیا تھا جو کیوی بلے بازوں نے کپتان کین ولیمسن کے 40 اور ڈیوون کونوے کے 36 رنز کی بدولت 19 ویں اوور کی پہلی گیند پر حاصل کرلیا۔

نیوزی لینڈ اس کامیابی کے ساتھ ورلڈ کپ کے گروپ ٹو پاکستان کے ساتھ سیمی فائنل جانے والی دوسری ٹیم بن گئی ہے۔

دوسری جانب بھارت کا ابھی ایک میچ باقی ہے جہاں وہ پیر کو نمیبیا سے مقابلہ کرے گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024