• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

او آئی سی، کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت جاری رکھے گی، مندوب

شائع November 8, 2021
رابطہ گروپ نے کشمیر کا مسئلہ عالمی سطح پر اٹھانے کا مطالبہ کیا — فائل فوٹو: اے ایف پی
رابطہ گروپ نے کشمیر کا مسئلہ عالمی سطح پر اٹھانے کا مطالبہ کیا — فائل فوٹو: اے ایف پی

اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے خصوصی مندوب برائے جموں و کشمیر یوسف الدوبے کا کہنا ہے کہ او آئی سی، کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت جاری رکھے گی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق خصوصی مندوب نے کہا کہ وہ خطے کے حالات پر ایک رپورٹ تیار کریں گے اور او آئی سی کے آئندہ وزارتی اجلاس میں پیش کریں گے۔

انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار آل پارٹیز حریت کانفرنس (اے پی ایچ سی) کے نمائندگان سے ملاقات میں کشمیر کے حالات پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

مزید پڑھیں: او آئی سی، کشمیر پر اجلاس بلانے میں پس و پیش سے کام لینا بند کرے، شاہ محمود

الطاف وانی، غلام محمد صافی، فیض نقش بندی اور شیخ عبدالمتین پر مشتمل اے پی ایچ سی کے وفد نے خصوصی مندوب سے ملاقات کی۔

یہ خصوصی مندوب کا پاکستان اور آزاد کشمیر کا دوسرا دورہ تھا، گزشتہ سال ان کا دورہ فائدہ مند ثابت ہوا تھا کیونکہ وہ اس دورے میں کشمیری رہنماؤں سے ملاقات کر پائے تھے۔

انہوں نے کشمیری رہنماؤں کو یقین دہانی کروائی تھی کہ او آئی سی وسیع پیمانے پر کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گی۔

آئندہ دنوں میں او آئی سی کے مندوب بذاتِ خود مقبوضہ جموں و کشمیر کے ساتھ ساتھ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے حالات کا جائزہ لیں گے۔

کشمیر کا مسئلہ فلسطین کے مسئلے کی طرح ہے، کشمیریوں کے حقوق ان فلسطینیوں کی طرح ہیں جن کے حقوق کی خلاف ورزی کی جارہی ہے اور انہیں آبادیاتی تبدیلی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

مزید پڑھیں: او آئی سی کی بھی فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی کارروائیوں کی مذمت

مندوب نے دہرایا کہ او آئی سی، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) کی قرارداد کے مطابق جموں و کشمیر کے لوگوں کے حق خودارادیت کی حمایت جاری رکھے گی۔

ستمبر میں نیویارک میں ہونے والے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 76ویں اجلاس میں جموں و کشمیر پر او آئی سی کے رابطہ گروپ کے وزرائے خارجہ نے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔

او آئی سی کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر یوسف العثیمین کے زیر صدارت اجلاس منعقدہ ہوا، اجلاس کے بعد او آئی سی کی جانب سے کشمیر کے مسئلے پر ایک مشترکہ بیان جاری کیا گیا۔

بیان میں کہا گیا تھا کہ اجلاس میں 1948 کے اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کے فیصلوں کے علاوہ اسلامک سمٹ اور وزرائے خارجہ کی کونسل کے جاری کردہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت سے متعلق مشترکہ بیان سمیت مسئلہ کشمیر اور کشمیریوں سے تعاون کے لیے او آئی سی کے اقدامات پر پیش رفت اور اپنے حقوق حاصل کرنے کے لیے کشمیریوں کی جدوجہد سے متعلق گفتگو کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس میں تنازع کشمیر، اسلاموفوبیا کے خلاف قراردادیں منظور

اجلاس کے شرکا نے کشمیریوں کے وقار اور حقوق کی حفاظت کے لیے آخری حل تک پہنچنے کے عزم کا اظہار کیا، انہوں نے کشمیری رہنما سید علی گیلانی کی مغفرت کی دعا بھی کی۔

رابطہ گروپ نے کشمیر کا مسئلہ عالمی سطح خصوصاً اقوام متحدہ میں اٹھانے کا مطالبہ کیا تاکہ کشمیر میں انسانی حقوق کے حالات کو فوری طور پر بہتر بنایا جاسکے۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024