• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

سعودی عرب کا پاکستانیوں کے لیے 2 خوبصورت مساجد کا تحفہ

شائع November 16, 2021
مظفرآباد میں بنوائی گئی شاہ فہد مسجد—فوٹو: سعودیہ سفارت خانہ اسلام آباد
مظفرآباد میں بنوائی گئی شاہ فہد مسجد—فوٹو: سعودیہ سفارت خانہ اسلام آباد

اسلامی دنیا کے اہم ترین ملک سعودی عرب نے پاکستان کے دو مختلف شہروں میں خوبصورت مساجد بنا کر بطور تحفہ پاکستانیوں کے سپرد کردیں۔

ریڈیو پاکستان کے مطابق سعودیہ حکومت نے خیبرپختونخوا (کے پی) کے شہر مانسرہ اور آزاد جموں و کشمیر (اے جے کے) کے شہر مظفرآباد میں بنوائی گئی مساجد بطور تحفہ پاکستان کے حوالے کردیں۔

مساجد کو حکومت پاکستان کے حوالے کیے جانے کی تقریب 15 نومبر کو اسلام آباد میں سعودیہ سفارت خانے میں منعقد کی گئی، جس میں وزیر مذہبی امور ڈاکٹر نورالحق قادری نے مساجد کی منتقلی کے معاہدے پر دستخط کیے۔

تقریب کے دوران وفاقی وزیر نے اپنے خطاب میں سعودیہ حکومت کا شکریہ بھی ادا کیا جب کہ مساجد کی فن تعمیر کی تعریف بھی کی۔

خیبر پختونخوا کے شہر مانسرہ میں بنائی گئی مسجد کو ’جامع مسجد شاہ عبدالعزیز‘ کا نام دیا گیا ہے، جسے سعودیہ کے سابق بادشاہ مرحوم شاہ عبدالعزیزآل سعود کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔

مذکورہ مسجد میں بیک وقت 10 ہزار افراد نماز کی ادائیگی کر سکیں گے جب کہ ان کے نقشے اور ڈیزائن کو مکہ مکرمہ میں المسجدالحرام اور مدینہ منورہ میں مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم سے مشابہہ رکھا گیا ہے۔

اسی طرح مظفر آباد میں تعمیر کرائی گئی مسجد کا نام ’جامع مسجد شاہ فہد‘ رکھا گیا ہے اور اسے بھی سعودیہ کے سابق بادشاہ مرحوم شاہ فہد بن عبدالعزیز کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔

مذکورہ مسجد میں بیک وقت 6 ہزار افراد نماز کی ادائیگی کر سکیں گے اور اس کے نقوش اور ڈیزائن بھی مکہ مکرمہ میں المسجدالحرام اور مدینہ منورہ میں مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم سے مشابہہ رکھا گیا ہے۔

دونوں مساجد کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد انہیں بطور پاکستان کے حوالے کیا گیا اور انہیں پاکستانی عوام کے لیے کھول دیا گیا۔

مانسرہ میں تعمیر کروائی گئی شاہ عبدالعزیز مسجد—فوٹو: سعودیہ سفارت خانہ، اسلام آباد
مانسرہ میں تعمیر کروائی گئی شاہ عبدالعزیز مسجد—فوٹو: سعودیہ سفارت خانہ، اسلام آباد

دونوں مساجد کے دالان اور صحن بھی مکہ مکرمہ میں المسجدالحرام اور مدینہ منورہ میں مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم سے مشابہہ رکھے گئے ہیں۔

دونوں مساجد کو بطور تحفہ پاکستانی عوام کو دیے جانے پر حکومت اور لوگوں نے سعودی عرب حکام کا شکریہ ادا کیا ہے۔

خیال رہے کہ مذکورہ مساجد سے قبل بھی سعودیہ حکومت نے پاکستان میں متعدد مساجد، ہسپتالوں اور فلاحی اداروں میں معاونت کر رکھی ہے۔

ملک کے تقریبا تمام صوبوں میں سعودی عرب کے تعاون سے بنائے گئے ہسپتال، فلاحی و تعلیمی ادارے یا پھر مساجد موجود ہیں۔

مظفرآباد میں بنوائی گئی مسجد میں بیک وقت 6 ہزار لوگ نماز کی ادائیگی کر سکیں گے—فوٹو: سعودیہ سفارت خانہ، اسلام آباد
مظفرآباد میں بنوائی گئی مسجد میں بیک وقت 6 ہزار لوگ نماز کی ادائیگی کر سکیں گے—فوٹو: سعودیہ سفارت خانہ، اسلام آباد

تبصرے (1) بند ہیں

amir Nov 16, 2021 04:29pm
Good gesture and great cause of the Kingdom of Saudi Arabia.

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024