• KHI: Fajr 5:35am Sunrise 6:55am
  • LHR: Fajr 5:13am Sunrise 6:38am
  • ISB: Fajr 5:21am Sunrise 6:48am
  • KHI: Fajr 5:35am Sunrise 6:55am
  • LHR: Fajr 5:13am Sunrise 6:38am
  • ISB: Fajr 5:21am Sunrise 6:48am

مقبوضہ بیت المقدس: ’فلسطینی کی فائرنگ‘ سے ایک شخص ہلاک، 3 زخمی

شائع November 22, 2021
انہوں نے کہا کہ دو پولیس خواتین اور ایک پولیس اہلکار نے تیزی سے دہشت گرد کو بے اثر کر دیا — فوٹو: اے ایف پی
انہوں نے کہا کہ دو پولیس خواتین اور ایک پولیس اہلکار نے تیزی سے دہشت گرد کو بے اثر کر دیا — فوٹو: اے ایف پی

اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ فورسز نے فلسطینی اسلامی تحریک ’حماس‘ کے ایک رکن کو فائرنگ کر کے ہلاک کردیا جس نے مقبوضہ بیت المقدس (یروشلم) کے اولڈ سٹی میں فائرنگ کر کے ایک شخص کو ہلاک اور 3 کو زخمی کردیا تھا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے سیکیورٹی بڑھانے کا حکم دیا اور لوگوں سے مزید حملوں کے خطرے کے پیش نظر ’چوکس‘ رہنے کی اپیل کی۔

مزید پڑھیں: اسرائیل کے غزہ پر پھر فضائی حملے، فائرنگ سے فلسطینی خاتون جاں بحق

اسرائیل کے مطابق دو پولیس افسران سمیت 4 زخمیوں کو حداسہ ہسپتال لایا گیا جہاں ایک شہری ہلاک ہوگیا۔

اسرائیلی وزیر اعظم نے ایک بیان میں کہا کہ ’آج صبح یروشلم کے پرانے شہر میں فائرنگ کا سنگین حملہ ہوا، ہمارے پاس ایک ہلاک اور تین زخمی ہیں‘۔

انہوں نے کہا کہ دو پولیس خواتین اور ایک پولیس اہلکار نے تیزی سے دہشت گرد کو بے اثر کردیا۔

مزید پڑھیں: اسرائیل میں بھی تبدیلی کی حکومت یا صدی کا سب سے بڑا فراڈ

ویسٹرن وال ہیریٹیج فاؤنڈیشن نے متاثرہ کی شناخت الیاہو کے طور پر کی، جو جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والا ایک تارک وطن تھا۔

اس ضمن میں وزارت امیگریشن نے کہا کہ وہ 25 سال کا تھا اور 2019 میں اسرائیل آیا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ حملہ آور نے ’کارلو قسم کے ہتھیار‘ سے فائر کیا تھا، جو ایک قسم کی سب مشین گن تھی۔

ایک رپورٹر نے بتایا کہ فائرنگ کے بعد درجنوں پولیس افسران کو شہر کی تنگ گلیوں میں تعینات کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری، جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد 192 ہوگئی

پرانا شہر اسرائیل کے زیر قبضہ مشرقی حصے میں ہے جسے فلسطینی اپنی مستقبل کی ریاست کے دارالحکومت کے طور پر دعویٰ کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ مشرق وسطیٰ میں سب سے زیادہ حساس تصور کیے جانے والی مسجد الاقصیٰ اس وقت سے تنازع کی زد میں ہے جب 1967 میں اسرائیل نے بیت المقدس کے مشرقی حصے پر قبضہ کر لیا تھا اور اسے بعد میں اسرائیل کا حصہ بنا لیا تھا، اسرائیلی پورے مقبوضہ بیت المقدس کو اپنا دارالحکومت اور یہودیوں کے عقائد کا مرکز قرار دیتے ہیں لیکن فلسطینی اسے اپنی مستقبل کی ریاست کا دارالحکومت قرار دیتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024