• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

صحت مند بالوں کے لیے بہترین غذائیں

شائع November 22, 2021
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

ہم سب ہی چمکتے گھنے بالوں والی ماڈلز کے اشتہارات دیکھتے ہیں جن کی چمک دمک آنکھوں کو چندھیا دیتی ہے اور وہ افراد جن کے بال صحت مند نہیں ہوتے وہ بھی اس کی خواہش کرنے لگتے۔

اگرچہ مہنگے کنڈیشنرز، ٹریٹمنٹس اور دیگر پر پیسہ لگانا کوئی برا کام نہیں مگر جو غذا ہم استعمال کرتے ہیں وہ بھی صحت مند بالوں کی کنجی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بالوں کی افزائش اور گرنے، ان کی حالت اور معیار کا بڑا انحصار ہمارے جینز پر ہوتا ہے،مگر ہماری زندگیوں کے دیگر عناصر بھی بالوں کی صحت پر منفی اثرات مرتب کرتے ہیں جس سے وہ کمزور، خشک اور گرنے لگتے ہیں۔

ان کے بقول ان وجوہات میں غذائیت کی کمی، تناﺅ، ہارمونز میں تبدیلیاں، بہت زیادہ برش کرنا اور ٹائیراڈز مسائل ہوسکتے ہیں۔

یہاں درج ذیل میں ایسی غذاؤں کے بارے میں جان سکیں گے جو بالوں کی صحت کے لیے مفید ہیں۔

بالوں کی چمک کے لیے مچھلی

مچھلی بالخصوص چربی والی مچھلی صحت مند اومیگا تھری فیٹی ایسڈز سے بھرپور ہوتی ہے، آپ کا جسم صحت کے لیے اہم ان فیٹی ایسڈز کو بنا نہیں پاتا تو ان کا حصول غذا یا سپلیمنٹس سے ہوتا ہے۔

یہ فیٹی ایسڈز امراض سے تحفظ فراہم کرتے ہیں جبکہ جسم کو بالوں کی افزائش ، گھنا پن اور جگمگاہٹ برقرار رکھنے کے لیے بھی ان کی ضرورت تھی۔

پالک

بیشتر سبز پتوں والی سبزیوں کی طرح پالک بھی متعدد غذائی اجزا سے بھرپور سبزی ہے۔

اس میں وٹامن اے کی بہت زیادہ مقدار ہوتی ہے جبکہ آئرن، بیٹا کیروٹین، فولیٹ اور وٹامن سی بھی موجود ہوتے ہیں، جو صحت مند بالوں کے لیے ضروریت ہوتے ہیں۔

یہ اجزا بالوں کی نمی برقرار رکھتے ہیں تاکہ وہ بھربھرے پن کے شکار نہ ہوسکیں۔

امرود

یہ مزیدار پھل وٹامن سی سے بھرپور ہوتا ہے جو بالوں کو ٹوٹنے سے بچاتا ہے۔

ایک کپ امردو میں 377 ملی گرام وٹامن سی ہوتا ہے جو کہ روزانہ درکار کم از کم مقدار ہے۔

آئرن سے بھرپور غذائیں

آئرن کی کمی بالوں کے گرنے کی رفتار کو بڑھا دیتی ہے، یہ اہم غذائی جز فوٹیفائیڈ سیریلز، اجناس اور پاستا میں موجود ہوتی ہے، جبکہ دالوں، گائے کے گوشت بالخصوص کلیجی میں اس کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے۔

اور ہاں سبز پتوں والی سبزیاں بھی اس کے حصول کا اچھا ذریعہ ہیں۔

چکن

بالوں کو گھنا کرنا چاہتے ہیں؟ تو غذا میں مناسب مقدار میں پروٹین کا حصول یقینی بنائیں۔

پروٹین بالوں کی افزائش کے لیے اہم جز ہے کیونکہ یہ پرانے بالوں کو گرنے نہیں دیتا۔

چکن کا گوشت پروٹین کے حصول کا اچھا ذریعہ ہے کیونکہ اس میں نقصان دہ چربی کی مقدار گائے کے گوشت کے مقابلے میں کم ہوتی ہے۔

شکرقندی

بال خشک ہونے سے ان کی جگمگاہٹ ختم ہوجاتی ہے، مگر شکرقندی جسم کو ایک فائدہ مند اینٹی آکسائیڈنٹ بیٹا کیروٹین فراہم کرتی ہے۔

ہمارا جسم بیٹا کیروٹین کو وٹامن اے میں تبدیل کردیتا ہے، جو بالوں کو خشک اور روکھنے پن سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔

اس کے علاوہ یہ کھوپڑی کے غدود کی حوصلہ افزائی کرتا ہے کہ وہ ایک چکنائی والا سیال سیبم تیار کرے تاکہ وہ خشک نہ ہوسکے۔ یہ غذائی جز گاجر، کدو اور آم کے ذریعے بھی حاصل کیا جاسکتا ہے۔

دارچینی

دارچینی کی ایک چٹکی کا چائے یا کسی کھانے کی چیز میں ڈال کر استعمال کرنا خون کے بہاؤ میں مدد کرتا ہے۔

اس سے بالوں کی جڑوں کو آکسیجن اور ضرورت کے مطابق اجزا ملتے ہیں۔

انڈے

پروٹین اور آئرن کے حصول کا ایک بہترین ذریعہ انڈے بھی ہیں جبکہ ان میں ایک بی وٹامن بائیوٹین بھی موجود ہوتا ہے جو بالوں کی افزائش میں مدد کرتا ہے۔

جسم میں اس وٹامن کی کمی گنج پن یا بالوں کے گرنے کا باعث بن سکتی ہے جبکہ یہ وٹامن ناخنوں کی مضبوطی کے لیے بھی ضروری ہوتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024