• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

سندھ میں 18 سال سے زائد عمر کے افراد کے لیے 'فائزر' بوسٹر شاٹ کا منصوبہ

شائع November 29, 2021
فیصلہ تو کر لیا گیا ہے لیکن محکمہ نے ابھی بھی اس مقصد کے لیے ضروری انتظامات کرنے ہیں، عہدیدار - فائل فوٹو:اے ایف پی
فیصلہ تو کر لیا گیا ہے لیکن محکمہ نے ابھی بھی اس مقصد کے لیے ضروری انتظامات کرنے ہیں، عہدیدار - فائل فوٹو:اے ایف پی

کراچی: صوبائی محکمہ صحت نے نئے کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون کی وجہ سے منتقلی اور دوبارہ انفیکشن کے بڑھتے ہوئے خطرے کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام لوگوں کو فائزر کے بوسٹر شاٹ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق صحت کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ’فیصلہ تو کر لیا گیا ہے لیکن محکمہ نے اس مقصد کے لیے ضروری انتظامات کرنے ہیں اور اس کے آغاز کی تاریخ کا اعلان کرنا ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ بوسٹر شاٹ ان لوگوں کو لگایا جائے گا جو پہلے ہی کسی بھی چینی ویکسین، سائنو فارم، سائنوویک اور کینسینو لگواچکے ہیں۔

مزید پڑھیں: کورونا کی قسم اومیکرون میں ڈیلٹا سے دگنا زیادہ میوٹیشنز ہونے کا انکشاف

فی الحال بوسٹر شاٹ کی سہولت ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز اور جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر میں دستیاب ہے۔

قبل ازیں وفاقی حکومت نے جنوبی افریقا میں حال ہی میں سامنے آنے والے کورونا وائرس کی ایک نئی تیزی سے پھیلنے والی قسم کے سامنے آنے کے بعد سات ممالک کے سفر پر مکمل پابندی عائد کر دی تھی۔

دریں اثنا ماہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ایئر پورٹس اور ملک کے دیگر داخلی مقامات پر کووِڈ 19 کی نگرانی کی سہولیات کو بہتر بنائے، خاص طور پر زیادہ خطرے والے ممالک سے آنے والے مسافروں کے لیے۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024