• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

ٹوئٹر کے سی ای او جیک ڈورسے کا عہدہ چھوڑنے کا اعلان

شائع November 29, 2021
جیک ڈورسے — رائٹرز فوٹو
جیک ڈورسے — رائٹرز فوٹو

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے شریک بانی جیک ڈورسے نے کمپنی کے سی ای او کی حیثیت سے الگ ہونے کا اعلان کیا ہے۔

اس حوالے سے سی این بی سی نے سب سے پہلے ایک رپورٹ میں جیک ڈورسے کی رخصتی کو رپورٹ کیا تھا، جس کی بعد ازاں کمپنی نے تصدیق کردی۔

کمپنی نے یہ بھی بتایا کہ سی ٹی وی پراگ اگروال سی ای او کا عہدہ سنبھالیں گے جبکہ جیک ڈورسے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں موجود رہیں گے۔

بریٹ ٹیلر بورڈ کے نئے چیئرمین کا عہدہ سنبھالیں گے۔

جیک ڈورسے کو اس سے قبل بھی 2008 میں ٹوئٹر سی ای او کا عہدہ چھوڑنے پر مجبور کیا گیا تھا مگر وہ 2015 میں دوبارہ سی ای او بنے۔

جیک ڈورسے اسکوائر نامی کمپنی کے سی ای او کے طور پر کام کرتے رہیں گے۔

ایک بیان میں انہوں نے بتایا 'میں نے ٹوئٹر کو چھوڑنے کا فیصلہ اس لیے کیا کیونکہ میرا ماننا ہے کہ کمپنی اب اپنے بانیوں کے بغیر آگے بڑھنے کے لیے تیار ہے، پراگ پر ٹوئٹر کے سی ای او کے طور پر میرا اعتماد بہت زیادہ ہے، گزشتہ 10 برسوں کے دوران ان کا کام کمپنی کو بدل دینے والا تھا'۔

انہوں نے کہا کہ وہ بورڈ آف ڈائریکٹر کے طور پر ٹیم کے لیے کام جاری رکھیں گے۔

پراگ اگروال نے 2011 میں ایڈ انجنیئر کے طور پر کمپنی میں شمولیت اختیار کی تھی اور 2018 میں سی ٹی او بن گئے تھے۔

پراگ اگروال نے بھی ایک ٹوئٹ میں اپنے ساتھیوں کا شکریہ ادا کیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024