• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

جمائما کی فلم ’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اٹ' آئندہ سال ریلیز ہوگی

شائع December 10, 2021
فلم کو آئندہ برس کرسمس کے موقع پر ریلیز کیا جائے گا—پرومو فوٹو
فلم کو آئندہ برس کرسمس کے موقع پر ریلیز کیا جائے گا—پرومو فوٹو

وزیر اعظم عمران خان کی سابق اہلیہ، برطانوی فلم ساز و لکھاری جمائما گولڈ اسمتھ کی پروڈیوس کردہ فلم ’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اٹ' (What's Love Got To Do With It) کو آئندہ سال ریلیز کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

پروڈکشن ہاؤس ’اسٹوڈیو کینال یوکے‘ نے فلم کی پہلی جھلک جاری کرتے ہوئے تصدیق کی کہ اسے 2022 میں کرسمس کے موقع پر ریلیز کیا جائے گا۔

فلم کی جاری کی گئی جھلک میں مرکزی کرداروں یعنی للی جیمز اور شہزاد لطیف کو مسکراتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

شیئر کی گئی پہلی جھلک میں برطانوی نژاد پاکستانی اداکار شہزاد لطیف کو خالص پاکستانی روایتی لباس میں دکھایا گیا ہے۔

اسی حوالے سے شوبز ویب سائٹ ’ورائٹی‘ نے بتایا کہ ’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اٹ' (What's Love Got To Do With It) کی موسیقی کو ترتیب دینے کے لیے پاکستانی میوزک پروڈکشن ہاؤس نے معاونت کی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ رومانوی کامیڈی فلم میں راحت فتح علی خان کے دو گانے بھی شامل ہیں جب کہ فلم کی کاسٹ میں آسکر ایوارڈ یافتہ ہولی وڈ اداکارہ ایما تھومپسن بھی شامل ہیں۔

فلم کی مرکزی کاسٹ میں پاکستانی اداکارہ سجل علی، بولی وڈ اداکارہ شبانہ اعظمی، عاصم چوہدری، جیف مرزا، مم شیخ، مریم حق اور سندھو وی شامل ہیں۔

فلم کی ہدایات بولی وڈ فلم ساز شیکھر کپور دے رہے ہیں، جنہوں نے اس سے قبل 2007 میں ریلیز ہونے والی بائیوگرافی فلم (ایلزبتھ: دی گولڈن ایج) کی ہدایات دی تھیں، جسے بہترین پروڈکشن کا آسکر ایوارڈ بھی ملا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سجل علی کی پہلی ہولی وڈ فلم کی شوٹنگ مکمل ہوگئی؟

’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اٹ' (What's Love Got To Do With It) کی کہانی جمائما گولڈ اسمتھ نے لکھی ہے اور فلم کی کہانی برطانوی نژاد لڑکی اور پاکستانی نژاد لڑکے کی محبت کے گرد گھومتی ہے۔

فلم کی کہانی میں برطانوی فلم ساز خاتون کو پاکستانی نژاد شخص سے محبت ہو جاتی ہے، جس کے بعد دونوں شادی کرلیتے ہیں۔

فلم میں دونوں کی محبت اور شادی کے علاوہ برطانیہ اور پاکستان کی شادیوں کی روایات اور ثقافت کو بھی دکھایا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024