• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

بھارتی وزیر اعظم کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک

شائع December 12, 2021
ٹوئٹ میں صارفین سے درخواست کی گئی کہ وہ ’اس دوران ہونے والی ٹوئٹس کو نظر انداز کردیں۔—فائل فوٹو: اے ایف پی
ٹوئٹ میں صارفین سے درخواست کی گئی کہ وہ ’اس دوران ہونے والی ٹوئٹس کو نظر انداز کردیں۔—فائل فوٹو: اے ایف پی

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ’مختصر وقت‘ کے لیے ہیک کرلیا گیا۔

اس حوالے سے وزارت عظمیٰ کی جانب سے جاری ایک ٹوئٹ میں کہا گیا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا ذاتی ٹوئٹر اکاؤنٹ بہت مختصر وقت کے لیے ہیک کرلیا گیا تھا۔

مزیدپڑھیں: نریندر مودی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کو ہیک کرکے ’چندے‘ کی اپیل کردی گئی

ٹوئٹ میں کہا گیا کہ مذکورہ معاملہ ٹوئٹر انتظامیہ کے ساتھ اٹھایا گیا اور نریندر مودی کا اکاؤنٹ فوری طور پر محفوظ کرلیا گیا۔

علاوہ ازیں ٹوئٹ میں صارفین سے درخواست کی گئی کہ وہ ’اس دوران ہونے والی ٹوئٹس کو نظر انداز کردیں‘۔

واضح رہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے ذاتی ٹوئٹر اکاونٹ پر 7 کروڑ 30 لاکھ فولوورز ہیں اور ہیک کیے جانے کا دورانیہ نہیں بتایا گیا۔

اس حوالے سے ٹوئٹر انتظامیہ نے غیرملکی خبررساں ادارے ’رائٹرز‘ کو بذریعہ ای میل آگاہ کیا کہ بھارتی وزیر اعظم کے ذاتی ٹوئٹر اکاؤنٹ سے متعلق معلومات ملتے ہی ضروری اقدامات کیے گئے۔

مزیدپڑھیں: 'پیگاسس' کے ذریعے جاسوسی: نریندر مودی نے ’غداری‘ کا ارتکاب کیا، راہول گاندھی

ٹوئٹر انتظامیہ نے مزید بتایا کہ تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی کہ فی الحال کسی دوسرے متاثرہ اکاؤنٹس کی کوئی علامت نہیں ہے۔

نریندر مودی کے اکاؤنٹ سے کرپٹو کرنسی کے متعلق کی جانے والی ٹویٹس فوری طور پر ہٹا دی گئیں۔

ایک ٹوئٹر ہینڈلر سندیپ نے بھارتی وزیر اعظم کے اکاؤنٹ پر بٹ کوائن کا اشتہار چل سے متعلق آگاہ کیا۔

اسی طرح کا ایک واقعہ ستمبر 2020 میں نریندر مودی کی ویب سائٹ کے ٹوئٹر اکاونٹ کے ساتھ پیش آیا تھا۔

جس میں ٹویٹس کی ایک سیریز کے ساتھ فولوورز سے کرپٹو کرنسی کے ذریعے امدادی فنڈ میں عطیہ کرنے کو کہا گیا تھا۔

ہیکرز نے بھارتی وزیر اعظم کے نریندرا مودی-ان اکاؤنٹ کو ہیک کرکے اس پر ’چندے‘ کی اپیل کی چند ٹوئٹس کر ڈالی تھیں۔

ہیکرز نے عوام سے اپیل کی تھی کہ وہ وزیر اعظم کے کورونا کی وبا سے نمٹنے کے لیے قائم کیے گئے خصوصی فنڈ میں کرپٹو کرنسی کے ذریعے ’چندے‘ جمع کروائیں۔

ٹوئٹ سے لوگوں سے بٹ کوائن کی صورت میں فنڈ جمع کرانے کی اپیل کی گئی تھی—اسکرین شاٹ
ٹوئٹ سے لوگوں سے بٹ کوائن کی صورت میں فنڈ جمع کرانے کی اپیل کی گئی تھی—اسکرین شاٹ

ہیکرز نے عوام کو بتایا تھا کہ انڈیا میں اب بٹ کوائن کو بھی قبول کیا جا رہا ہے، اس لیے لوگ بٹ کوائن کے ذریعے بھی ’چندہ‘ دے سکتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024