• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

کراچی سمیت ملک کے اکثر علاقوں میں بارش، متعدد مقامات میں برفباری کی پیش گوئی

شائع December 22, 2021
بارش کے نتیجے میں آنے والے دنوں میں کراچی سمیت ملک بھر میں سردی کی نئی لہر آنے کا امکان ہے— فائل فوٹو: اے ایف پی
بارش کے نتیجے میں آنے والے دنوں میں کراچی سمیت ملک بھر میں سردی کی نئی لہر آنے کا امکان ہے— فائل فوٹو: اے ایف پی

محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت ملک کے بیشتر اضلاع میں موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی کی ہے جس کے نتیجے میں آنے والے دنوں میں شہر قائد کے ساتھ ساتھ ملک بھر میں سردی کی نئی لہر کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ ہفتے کی شام کو ملک کے بالائی اور مغربی علاقوں میں داخل ہو گا جس کے نتیجے میں ہفتے کی رات اور اتوار کو کوئٹہ سمیت بلوچستان کے اکثر علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی: نومبر میں سردی کا 10 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

موسم کا یہ سسٹم اتوار کو تقریباً پورے ملک کو لپیٹ میں لے گا اور منگل تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ صوبہ پنجاب میں بہاولپور، رحیم یار خان، ساہیوال، ملتان اور خانیوال، لاہور، راولپنڈی کے ساتھ ساتھ سندھ میں کراچی، سکھر، لاڑکانہ، دادو اور خیرپور سمیت دیگر اضلاع میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، کشمیر، گلگت بلتستان، سوات، ایبٹ آباد، نوشہرہ، وزیرستان، اسکردو اور دیگر پہاڑی علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

بارش کے نتیجے میں پنجاب کے شہری علاقوں میں اسموگ میں کمی کے ساتھ ساتھ بارانی علاقوں میں ہونے والی پانی کی قلت سے بھی نمٹنے میں مدد ملے گی۔

بارشیں خصوصاً گندم کی فصل کے لیے فائدہ مند ثابت ہوں گی البتہ اس کے نتیجے میں سبی، بولان، قلات، نصیر آباد اور کوہلو میں برساتی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

یہ بھی دیکھیں: کراچی میں بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا

محکمہ موسمیات نے مزید خبردار کیا کہ برفباری کے باعث مری، گلیات، وادی نیلم، ناران، دیر، سوات، چترال، استور، اسکردو، ہنزہ، گلگت، نیلم ویلی، باغ اور حویلی کے اضلاع میں رابطہ سڑکیں بند ہونے کا خدشہ ہے لہٰذا سیاح محتاط رہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024