• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

کیا اس تصویر میں تیندوے کو تلاش کرسکتے ہیں؟

شائع December 31, 2021 اپ ڈیٹ January 1, 2022
— فوٹو بشکریہ ڈیلی اسٹار
— فوٹو بشکریہ ڈیلی اسٹار

اوپر موجود تصویر میں ایک تیندوا چھپا ہوا ہے مگر کیا آپ اسے دیکھ سکتے ہیں؟

درحقیقت سو میں سے 95 فیصد افراد ایسا کرنے سے قاصر رہتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ انٹرنیٹ پر کچھ عرصے قبل ہزاروں افراد کا ذہن اس تصویر کو دیکھ کر چکرا گیا تھا۔

جی ہاں اس تصویر میں کہیں تیندوا موجود ہے مگر اس کو پکڑ پانا بہت مشکل ہے۔

اس تصویر کو کچھ عرصے قبل فیس بک پر ایک صارف نے پوسٹ کیا تھا جو بھارت کے ایک چھوٹے قصبے Bera کی سیر کررہا تھا۔

ماہرین کے مطابق تیندوے کی جانب سے خود کو ماحول میں چھپا لینا اس کا بہترین ہتھیار ہے جو کہ اسے شکار میں مدد دیتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ اسے بہت خطرناک بھی سمجھا جاتا ہے۔

تیندوے افریقا، ایشیا، پاکستان اور ملائیشیا میں پائے جاتے ہیں جبکہ ان کی نسل کے جیگوار امریکا میں دیکھے جاسکتے ہیں۔

مگر اس جاندار کو اپنی بقا کا خطرہ لاحق ہے جس کی وجہ رہائش کے مقامات پر انسانی آبادیوں کا قیام ہے۔

تو آپ اوپر تصویر میں چھپے تیندوے کو تلاش کرنے میں کامیاب رہے؟ اگر نہیں تو اس کا جواب نیچے تصویر میں دیکھ سکتے ہیں۔

فوٹو بشکریہ ڈیلی اسٹار
فوٹو بشکریہ ڈیلی اسٹار

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024