• KHI: Fajr 5:35am Sunrise 6:55am
  • LHR: Fajr 5:13am Sunrise 6:38am
  • ISB: Fajr 5:21am Sunrise 6:48am
  • KHI: Fajr 5:35am Sunrise 6:55am
  • LHR: Fajr 5:13am Sunrise 6:38am
  • ISB: Fajr 5:21am Sunrise 6:48am

نیویارک: عمارت میں آگ لگنے سے 9 بچوں سمیت 19 افراد ہلاک

شائع January 10, 2022
نیویارک سٹی میں عمارت کی 19ویں منزل پر آگ لگی--فوٹو: اے پی
نیویارک سٹی میں عمارت کی 19ویں منزل پر آگ لگی--فوٹو: اے پی

امریکی ریاست نیویارک کے مرکزی شہر نیویارک سٹی میں ایک عمارت میں آگ لگنے سے 9 بچوں سمیت 19 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

خبرایجنسی اے پی کی رپورٹ کے مطابق نیویارک سٹی کی عمارت میں گزشتہ روز لگنے والی آگ سے زخمی درجنوں افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں 13 بچوں کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا میں جنگلات میں لگی آگ سے تباہی، ہلاکتیں 33 تک پہنچ گئیں

ابتدائی تفتیش کے مطابق آگ عمارت کی 19 ویں منزل میں سردی سے بچنے کے لیے زیراستعمال بجلی ہیٹر کی وجہ سے لگی، آگ صرف محدود حصے میں لگی تھی لیکن دھواں پوری عمارت میں پھیل گیا اور کئی افراد اندر پھنس گئے اور متعدد افراد جان بچا کر نکلنے میں کامیاب ہوئے۔

نیویارک سٹی میں عمارت کی 19ویں منزل پر آگ لگی--فوٹو: اے پی
نیویارک سٹی میں عمارت کی 19ویں منزل پر آگ لگی--فوٹو: اے پی

نیویارک سٹی کے فائر کمشنر ڈینیل نیگرو کا کہنا تھا کہ فائرفائٹرز کو ہر فلو میں متاثرین ملے، جو شدید دھوئیں کے باعث وہاں پھنس کر ہ گئے تھے۔

میئر ایرک ایڈمز کا کہنا تھا کہ فائرفائٹرز نے وہاں موجود افراد کو بچانے اور آگ بھجانے کے لیے تمام تر کوششیں کیں یہاں تک کہ ان کے آکسیجن ٹینک بھی خالی ہوگئے تھے۔

فائر کمشنر ڈینئل نیگرو کا کہنا تھا کہ آگ لگنے اور پھیلنے کی وجہ معلوم کرنے کے لیے تفتیش جاری ہے جبکہ عمارت میں اسموک الارم لگے ہوئے لیکن کئی مکینوں کا کہنا ہے کہ شروع میں انہوں نے اس کو نظرانداز کی کیونکہ اس عمارت میں الارمز کا بجنا معمول ہے۔

عمارت کی رہائشی 61 سالہ سینڈرا کلیٹن جان بچا کر وہاں سے نکلنے میں کامیاب ہوئی اور ان کا کہنا تھا کہ وہ اندھیرے کے عالم میں سیڑھیاں اتریں، دھوئیں کی وجہ سے کچھ نظر نہیں آرہا تھا۔

مزید پڑھیں: امریکا: ’کیلیفورنیا میں لگنے والی آگ سے 1000 سے زائد افراد لاپتہ‘

طبی امداد کے لیے ہسپتال میں موجود سینڈرا کلیٹن نے بتایا کہ میں تیزی سے سیڑھیاں اتریں لیکن لوگ ایک دوسرے پر گر رہے تھے اور چلا رہے تھے۔

عمارت کی 10 ویں منزل میں رہائش پذیر جمہوریہ ڈومینیکا کے شہری نے بتایا کہ فائر الارم اکثر بند ہوجاتی تھیں اور آج ایسا لگ رہا تھا یہ الارم بند ہوگئی تھیں لیکن لوگوں نے توجہ نہیں دی۔

عمارت کی 10 ویں منزل میں رہائش پذیر جمہوریہ ڈومینیکا کے شہری نے بتایا کہ فائر الارم اکثر بند ہوجاتی تھیں اور آج ایسا لگ رہا تھا یہ الارم بند ہوگئی تھیں لیکن لوگوں نے توجہ نہیں دی۔

خیال رہے کہ نیویارک سٹی میں 1990 میں بدترین آگ لگی تھی اور اس کے نتیجے میں 87 افراد جاں بحق ہوئے تھے، جس کے بعد 2017 میں بھی عمارت میں آگ لگنے سے 13 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

نیویارک سٹی میں 2007 میں بھی ایک عمارت میں ہیٹر کی وجہ سے آگ لگی تھی جس کی وجہ سے 9 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 24 نومبر 2024
کارٹون : 23 نومبر 2024