• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

اسپین سے پاکستان کیلئے ٹریول ایڈوائزری پر نظرِ ثانی کرنے کی درخواست

شائع January 13, 2022
وزیر خارجہ کی اپنی اسپینش ہم منصب سے ملاقات—تصویر: اے پی پی
وزیر خارجہ کی اپنی اسپینش ہم منصب سے ملاقات—تصویر: اے پی پی

میڈرڈ: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اسپین کا 2 روزہ دورہ مکمل کرکے وطن واپس آگئے۔

اسپین میں پاکستان کے سفیر شجاعت راٹھور اور اسلام آباد میں اسپینش سفیر مینوئل ڈرن گیمنز ریکو اور وزارت خارجہ کے سینئر افسران نے اڈولفو سوریز میڈرڈ براجاس ایئرپورٹ پر وزیر خارجہ کو الوداع کیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے اسپینش ہم منصب جوز مینوئل البیرس کی دعوت پر اسپین کا دورہ کیا۔

اپنے قیام کے دوران شاہ محمود قریشی نے اپنے ہم منصب، اسپین کی کانگریس آف ڈپٹیز ایند فارن ریلیشنز کمیٹی، اسپین کے وزیر تجارت اور اراکین پارلیمان سے ملاقاتیں کیں۔

یہ بھی پڑھیں:اسپین، پاکستانی برآمدات کی تیسری سب سے بڑی منڈی

اپنے ہم منصب سے ملاقات کے دوران شاہ محمود قریشی نے اسپینش حکومت پر زور دیا کہ وہ امن و امان کی صورتحال میں نمایاں بہتری کے بعد پاکستان کے لیے سفری ایڈوائزری پر نظرثانی کرے۔

انہوں نے دو طرفہ تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری اور سیاحت میں کثیر الجہتی تعاون کے علاوہ علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیر خارجہ نے اپنے ہم منصب کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کے علاوہ تھنک ٹینکس، صحافیوں سے بات چیت کی اور انہیں اس دورے کے مقاصد، دوطرفہ تعلقات میں بہتری اور علاقائی صورتحال سے آگاہ کیا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اسپین میں مقیم ایک لاکھ 25 ہزار سے زائد پاکستانی دو طرفہ تعلقات کے استحکام میں انتہائی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں:اسپین حملے: متاثرین میں پاکستان سمیت درجنوں ممالک کے افراد شامل

وزیر خارجہ نے کہا کہ اسپین میں مقیم پاکستانی شہریوں کو دونوں ممالک کے درمیان دوہری شہریت کا معاہدہ نہ ہونے کی وجہ سے مقامی قانون کے مطابق پاکستانی شہریت ترک کرنا پڑتی ہے۔

انہوں نے توقع ظاہر کی کہ اسپین کی حکومت پاکستانی نژاد ہسپانوی شہریوں کو درپیش اس مسئلے کے حل کے لیے سنجیدہ غور کرے گی۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 22 کروڑ سے زائد صارفین کی وجہ سے پاکستان، بیرونی سرمایہ کاری کے لیے ایک پرکشش مارکیٹ کا درجہ رکھتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہسپانوی سرمایہ کاروں کے لیے پاکستان میں ٹیکسٹائل، ہاؤسنگ اور تعمیرات، فارماسیوٹیکل، قابل تجدید توانائی، زراعت اور کھیلوں کے سامان سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:اسپین سیاحوں کے لیے محفوظ ہے، ہسپانوی حکومت

وزیر خارجہ نے کہا کہ 1.3 ارب ڈالر سے زائد کی سالانہ دوطرفہ تجارت کے ساتھ اسپین کا شمار پاکستان کے بڑے تجارتی شراکت داروں میں ہوتا ہے۔

وزیر خارجہ نے یورپی یونین سے کہا کہ وہ جنگ زدہ ملک میں انسانی بحران کو روکنے کے لیے موثر کردار ادا کرے۔

بھارتی مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کے حوالے سے وزیر خارجہ نے اپنے ہم منصب کو بھارتی پالیسیوں سے علاقائی امن کو لاحق خطرات سے آگاہ کیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024