• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

مسلم لیگ (ن) عدالتوں پر اثر انداز ہونے کیلئے ہتھکنڈے استعمال کرتی ہے، وزیراعظم

شائع January 21, 2022
وزیراعظم عمران خان—فائل فوٹو: فیس بک عمران خان
وزیراعظم عمران خان—فائل فوٹو: فیس بک عمران خان

وزیر اعظم عمران خان نے مرکزی اپوزیشن جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) کو بقول ان کے عدالتوں پر اثر انداز ہونے کے لیے 'غیر منصفانہ ہتھکنڈوں کا استعمال' کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق اپنے ترجمانوں کے ایک گروپ سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے ان پر زور دیا کہ وہ اپوزیشن رہنماؤں کی جانب سے خاص طور پر میڈیا میں پیدا کیے جانے والے 'تنازعات' کا سختی سے مقابلہ کریں۔

گلگت بلتستان کے سابق چیف جج رانا شمیم کے بیان حلفی کیس کا حوالہ دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے اپنے رہنماؤں شہباز شریف اور مریم نواز کے کیس کی سماعت کرنے والی عدالت پر دباؤ ڈالنے کے لیے حلف نامے کا تنازع کھڑا کیا۔

یہ بھی پڑھیں:اصل کرپشن وزیراعظم اور اس کے وزرا کرتے ہیں، عمران خان

اجلاس میں شریک ایک فرد نے ڈان سے بات کرتے ہوئے وزیر اعظم کے حوالے سے کہا کہ 'وہ (مسلم لیگ ن کے رہنما) مافیا ہیں اور جب انہیں لگتا ہے کہ عدالتیں مقدمات کا فیصلہ کرنے والے ہیں تو وہ ہمیشہ ان اثر انداز ہوتے ہیں'۔

انہوں نے کہا کہ عدالت نے یہ بے نقاب کر کے کہ رانا شمیم کا بیانِ حلفی مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے دفتر میں تیار کیا گیا تھا، مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کی تیار کردہ سازش سے پردہ اٹھادیا۔

بعدازاں راوی اربن ڈیولپمنٹ اور سینٹربزنس ڈسٹرکٹ کے تحت منصوبوں پر اجلاس کی سربراہی کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ یہ منصوبے سبز مقامات، ویسٹ مینجمنٹ، صاف توانائی کے ذرائع اور ماحول دوست بین الاقوامی بہترین طریقوں کو نمایاں کرکے آلودگی کی سطح کو کافی حد تک کم کریں گے۔

مزید پڑھیں: ایک سزا یافتہ شخص کس طرح وزیراعظم بن سکتا ہے؟ وزیراعظم کا اظہارِ تعجب

ان کا کہنا تھا کہ اس میں حکومت کا کوئی ذاتی مفاد نہیں بلکہ وہ لاہور کے شہریوں کی بہبود کے لیے کام کررہی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ وزیر اعظم نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ریونیو کمانے کے لیے سرمائے کو متحرک کیا ہے اور ایسے تاریخی تعمیراتی منصوبے شروع کیے ہیں جن کی گزشتہ دو دہائیوں کے دوران کسی بھی سابق حکومت نے منصوبہ بندی نہیں کی تھی۔

وزیراعظم نے کہا ہے کہ راوی اربن ڈیولپمنٹ اور سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ منصوبے ملک کے لیےاہم ہیں، منصوبوں کے اہداف معینہ مدت میں پورا نہ کرنے والے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے، پنجاب حکومت ان منصوبوں کے خلاف زیرالتوا مقدمات کی مؤثر پیروی کرے۔

قبل ازیں اجلاس کو بریفنگ دی گئی کہ تمام پراجیکٹس میں سبز جگہیں مختص کی گئی ہیں اور ماحول دوست تعمیرات کو یقینی بنانے کے لیے کلین ٹیکنالوجیز کا استعمال کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کی یوریا کے ذخیرہ اندوزوں کےخلاف کریک ڈاؤن کی ہدایت

اجلاس کو بتایا گیا کہ راوی اربن ڈیولپمنٹ پراجیکٹ میں فضلے کے ٹریٹمنٹ پلانٹ کے قیام میں 7 بین الاقوامی گروپوں نے حصہ لیا ہے اور بین الاقوامی تنظیموں بشمول یو این ہیبی ٹیٹ کے ساتھ بین الاقوامی سبز معیارات کے مطابق معاہدوں کو حتمی شکل دی گئی ہے۔

اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ بتایا گیا کہ 1500 کنال پر مشتمل چہار باغ رہائشی منصوبہ شروع کیا گیا ہے جس میں3 ہزار اپارٹمنٹس اور ایک ہزار کم لاگت والے اپارٹمنٹس شامل ہیں جن کے لیے 17 ہزار 500 درخواستیں موصول ہو چکی ہیں اور قرعہ اندازی آئندہ ماہ ہو گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024