• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm

میگا کاسٹ ڈرامے ’بادشاہ بیگم‘ میں زارا نور عباس کی بادشاہت

شائع February 3, 2022
ڈرامے کو جلد ہم ٹی وی پر نشر کیا جائے گا—فوٹو: انسٹاگرام
ڈرامے کو جلد ہم ٹی وی پر نشر کیا جائے گا—فوٹو: انسٹاگرام

آنے والے میگا کاسٹ ڈرامے ’بادشاہ بیگم‘ کا مختصر ٹیزر جاری کردیا گیا، جس میں نوجوان اداکارہ زارا نور عباس کو تخت پر بیٹھ کر بادشاہت کرتے دکھایا گیا ہے۔

ڈرامے کے جاری کیے گئے ٹیزر میں جہاں زارا نور عباس کو مردانہ سماج میں بادشاہت کرتے دکھایا گیا ہے، وہیں انہیں خود مختاری کے لیے لڑتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے۔

مختصر دورانیے کے ٹیزر میں زارا نور عباس کو جہاں ایک باغی خاتون کے طور پر دکھایا گیا ہے، وہیں انہیں گدی نشین کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔

ٹیزر میں صرف زارا نور عباس کا کردار دکھایا گیا ہے جو کہ تلوار سے کھیلنے سمیت تخت پر بیٹھ کر گدی نشینی کے فیصلے بھی کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

مختصر دورانیے کے ٹیزر میں زارا نور عباس کہتی سنائی دیتی ہیں کہ عزت کو ہمیشہ عورت سے ہی منسوب کیا جاتا ہے اور قربانی بھی ہمیشہ اسے ہی دینی پڑتی ہے۔

ٹیزر کو شیئر کرتے ہوئے زارا نور عباس نے کیپشن میں لکھا کہ ’عورتیں کسی کی جاگیر نہیں کہ ان پر شرطیں اور بازیاں لگائی جائیں۔

’بادشاہ بیگم‘ کی کہانی سجی گل نے لکھی ہے جب کہ اس کی ہدایات خضر ادریس نے دی ہے۔

ڈرامے کو مومنہ درید اور رافع راشد نے پروڈیوس کیا ہے، جسے جلد ہی ہم ٹی وی پر نشر کیا جائے گا۔

ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں یاسر حسین، فرحان سعید، علی رحمٰن خان، کومل میر اور شہزاد نواز سمیت دیگر اداکار بھی ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

اسی ڈرامے کے حوالے سے کچھ دن قبل ڈان امیجز سے بات کرتے ہوئے یاسر حسین نے بتایا تھا کہ مذکورہ ڈرامے میں وہ پہلی بار ایک منفرد کردار ادا کرتے دکھائی دیں گے۔

انہوں نے اس بات کو بھی واضح کیا تھا کہ ’بادشاہ بیگم‘ کی کہانی مغل بادشاہت دور کی نہیں ہے بلکہ ڈراما جدید دور پر بنایا گیا ہے۔

ڈرامے کے حوالے سے زارا نور عباس نے بھی ڈان امیجز سے بات کرتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ اس میں مرکزی کردار ادا کرتی دکھائی دیں گی، تاہم انہوں نے اس کی کہانی نہیں بتائی تھی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ’بادشاہ بیگم‘ کو پہلے فلم کے طور پر بنایا جا رہا تھا، تاہم بعد ازاں اسے ڈرامے کی صورت میں بنایا گیا اور اب اس کا ٹیزر جاری کرتے ہوئے اسے جلد ریلیز کرنے کا عندیہ دیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024