• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

پہلی بیویوں کو طلاق دی، نہ خلع کے کاغذات پر دستخط کیے، عامر لیاقت

شائع February 12, 2022
دونوں سابق بیویوں کو نان نفقہ دیتا ریا، عامر لیاقت—اسکرین شاٹ
دونوں سابق بیویوں کو نان نفقہ دیتا ریا، عامر لیاقت—اسکرین شاٹ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن اسمبلی، اسکالر و ٹی وی میزبان عامر لیاقت حسین نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے پہلی دونوں بیویوں کو طلاق دی نہ وہ عدالت گئے اور نہ ہی انہوں نے خلع کے کاغذات پر دستخط کیے۔

عامر لیاقت کی پہلی اہلیہ ڈاکٹر بشریٰ اقبال نے دسمبر 2020 کو بتایا تھا کہ شوہر نے انہیں فون پر طلاق دے دی تھی۔

ان کی دوسری اہلیہ طوبیٰ انور نے رواں ماہ 9 فروری کو سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے بتایا تھا کہ انہوں نے شوہر سے خلع لے لی، انہوں نے جولائی 2018 میں عامر لیاقت سے شادی کی تھی۔

عامر لیاقت نے 10 فروری کو تیسری شادی 18 سالہ سیدہ دانیہ شاہ سے کی تھی، جن کے ساتھ وہ یوٹیوبر نادر علی کے پوڈکاسٹ میں شریک ہوئے۔

شو میں عامر لیاقت حسین نے نہ صرف تیسری شادی پر کھل کر باتیں کیں بلکہ انہوں نے پہلی دونوں بیویوں کے معاملات پر بھی بات کی۔

عامر لیاقت تیسری بیوی کا سال پیدائش بتانے میں گڑبڑا گئے—اسکرین شاٹ
عامر لیاقت تیسری بیوی کا سال پیدائش بتانے میں گڑبڑا گئے—اسکرین شاٹ

ایک سوال کے جواب میں عامر لیاقت تیسری بیوی دانیہ شاہ کے پیدائش کے سال بتانے میں گڑبڑا گئے اور پہلے بتایا کہ دانیہ شاہ 2007 میں پیدا ہوئیں، پھر بتایا کہ وہ 2003 میں پیدا ہوئیں۔

پروگرام کے دوران دانیہ شاہ نے اپنی پیدائش کا سال نہیں بتایا، تاہم کہا کہ جب وہ بچپن میں روتی تھیں تو والدہ ٹی وی پر عامر لیاقت کا پروگرام لگا دیتی تھیں تو وہ چپ ہوجاتی تھیں۔

دانیہ شاہ نے بتایا کہ انہیں منہ دکھائی میں شوہر نے گاڑی بطور تحفہ دی ہے اور وہ ہنی مون کے لیے تھائی لینڈ جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: طوبی انور نے عامر لیاقت سے خلع لے لی

پروگرام میں عامر لیاقت حسین نے پہلی دونوں بیویوں کے معاملے پر بھی کھل کر باتیں کیں اور دونوں کی تعریفیں بھی کیں اور ان کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

عامر لیاقت نے بتایا کہ اپنے بچوں کے تعلیمی اخراجات وہ خود اٹھا رہے ہیں اور ان کے بیٹے احمد کی عمر 22 سال ہو چکی ہے۔

طوبیٰ نے 9 فروری کو خلع کی تصدیق کی تھی—فائل فوٹو: انسٹاگرام
طوبیٰ نے 9 فروری کو خلع کی تصدیق کی تھی—فائل فوٹو: انسٹاگرام

ان کے مطابق انہوں نے پہلی بیوی کو بچوں کی خاطر 8 کروڑ روپے مالیت کا گھر دیا، جس میں وہ اس وقت رہائش پذیر ہیں جب کہ 2 کروڑ روپے مالیت کا دوسرا گھر بھی انہوں نے پہلی اہلیہ کو دیا۔

انہوں نے بتایا کہ انہوں نے پہلی اہلیہ کو بی ایم ڈبلیو گاڑی دلوائی تھی، جسے فروخت کرکے اس کی نقد رقم بھی انہیں ہی دی گئی۔

اسکالر و ٹی وی میزبان کے مطابق انہوں نے پہلی بیوی کے والد کی تدفین و کفن کا انتظام کیا اور سسر کو عبداللہ شاہ غازی کے احاطے میں دفن کروایا، جہاں وہ خود بھی دفن ہونا چاہتے تھے۔

مزید پڑھیں: عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ نے طلاق کی تصدیق کردی

اسی طرح انہوں نے طوبیٰ انور کے حوالے سے بھی بتایا کہ انہوں نے انہیں 65 لاکھ روپے کی گاڑی اور لاکھوں روپے مالیت کی ٹی وی اسکرین دی، البتہ انہیں گھر نہیں دے سکے۔

عامر لیاقت کے مطابق طوبیٰ انور سے ان کی شادی محض ڈھائی سال چلی، اس وجہ سے انہیں وہ گھر نہیں دے سکے۔

رکن اسمبلی کا کہنا تھا کہ طوبیٰ انور کو ان کی وجہ سے شہرت ملی اور آج وہ بہت آگے جا چکی ہیں مگر پہلے انہیں کوئی جانتا تک نہیں تھا۔

بشریٰ اقبال نے دسمبر 2020 میں طلاق کی تصدیق کی تھی—فائل فوٹو: انسٹاگرام
بشریٰ اقبال نے دسمبر 2020 میں طلاق کی تصدیق کی تھی—فائل فوٹو: انسٹاگرام

ٹی وی میزبان نے کہا کہ وہ پہلی دونوں بیویوں کے لیے دعاگو ہیں کہ وہ مزید ترقی کریں۔

ایک سوال کے جواب میں عامر لیاقت نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے پہلی دونوں بیویوں کو طلاق نہیں دی۔

خلع کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ نہ تو عدالت گئے، نہ خلع کے کاغذات پر دستخط کیے، بس ان کی بیویوں نے خلع اور طلاق کا اعلان کردیا اور پاکستانی قوانین کے تحت ان کی علیحدگی ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں:عامر لیاقت کی تیسری شادی کے بعد سابقہ بیویوں کی سوشل میڈیا پوسٹس وائرل

انہوں نے دعویٰ کیا کہ پہلی دونوں بیویوں سے طلاق یا خلع مذہبی طریقے سے نہی ہوئی اور مولانا طارق جمیل سمیت کوئی بھی عالم ان کی بیویوں کی خلع کو درست قرار نہیں دے گا۔

عامر لیاقت نے اگرچہ دعویٰ کیا کہ انہوں نے نہ تو خلع کے کاغذات پر دستخط کیے، نہ عدالت گئے مگر اس کے باوجود کہا کہ اب ان کی دونوں بیویوں سے طلاق ہوگئی، کیوں کہ ان کی سابق بیویوں نے اس کا اعلان کردیا۔

پروگرام میں انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اب ان کی شادی آخری ہے، اب وہ ڈھلتی عمر میں شادی نہیں کر پائیں گے، ساتھ ہی انہوں نے مرد حضرات کو تجویز دی کہ وہ باہر منہ مارنے کے بجائے شادیاں کریں۔

عامر لیاقت نے تیسری شادی کا اعلان 10 فروری کو کیا—فائل فوٹو: انسٹاگرام
عامر لیاقت نے تیسری شادی کا اعلان 10 فروری کو کیا—فائل فوٹو: انسٹاگرام

تبصرے (1) بند ہیں

Nads Feb 12, 2022 07:27pm
Marriages have become very painful and it is impossible to find a good spouse, he is just like everyone else who is continuusly thinking there is a mr or ms right but there is really no such thing! Only he keeps trying …but he will soon realise this world is a place of deceit and he will never find lady love !

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024