• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

اوگرا نے گیس کمپنیوں کیلئے لائن لاسز کی شرح میں اضافہ کردیا

شائع February 13, 2022
ایس ایس جی سی کے ڈسٹری بیوشن نقصانات جنوری سے بڑھ کر 18.28 فیصد ہو گئے—فائل فوٹو: رائٹرز
ایس ایس جی سی کے ڈسٹری بیوشن نقصانات جنوری سے بڑھ کر 18.28 فیصد ہو گئے—فائل فوٹو: رائٹرز

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے گیس یوٹیلیٹی کمپنیوں کے لیے مائع قدرتی گیس (ایل این جی) پر لائن لاسز کا تناسب 300 فیصد تک بڑھا دیا، جس کی ادائیگی چھوٹے صارفین بشمول گھریلو صارفین، ہوٹلوں اور سی این جی سیکٹر کرے گا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق اوگرا نے صارفین کے لیے گزشتہ دو ماہ (جنوری-فروری) کے لیے بغیر جی ایس ٹی ایل این جی کے وزن کی اوسط سے قیمت فروخت کا اعلان کردیا۔

سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کے ڈسٹری بیوشن نقصانات جنوری سے بڑھ کر 18.28 فیصد ہو گئے ہیں جو گزشتہ سال دسمبر میں 6.30 فیصد تھے۔

یہ بھی پڑھیں:اوگرا نے گیس کی قیمت میں اضافے کی منظوری دے دی

اسی طرح جنوری سے سوئی ناردرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) کے لیے 12.32 فیصد تک ڈسٹری بیوشن نقصانات کی اجازت دی گئی ہے جو دسمبر 2021 میں 6.30 فیصد تھے۔

ساتھ ہی آر ایل این جی کے لیے ٹرانسمیشن نقصانات تبدیل نہیں ہوئے جو ایس این جی پی ایل کے لیے 0.38 فیصد جبکہ ایس ایس جی سی کے لیے 0.12 فیصد ہیں۔

ماہرین نے کہا کہ ٹرانسمیشن نقصانات کا بل بڑے صارفین یعنی آئی پی پیز، صنعتی صارفین کو کیا جاتا ہے، جبکہ چھوٹے صارفین، بشمول گھریلو صارفین، ایس ایس جی سی اور ایس این جی پی ایل کی جانب سے ڈسٹری بیوشن نقصانات کے تحت بل کیے جانے والے زمرے ہیں۔

مزید پڑھیں: اوگرا فلیئر گیس کی کھپت کے طریقہ کار پر تقسیم

سی این جی ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین غیاث پراچہ نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ جنوری اور فروری میں سستی ایل این جی کارگو خریدنے کے باوجود گھریلو صارفین کے لیے گیس کی قیمت میں کمی نہیں کی گئی۔

اوگرا کے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں ایس ایس جی صارفین کے لیے آر ایل این جی کی وزن کی اوسط سے قیمت فروخت ٹرانسمیشن نیٹ ورک کے صارفین کے لیے 11.543 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہے۔

تاہم گیس کے نقصان کے بینچ مارک میں تبدیلیوں کی وجہ سے ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک پر صارفین کے لیے اسی کا حساب $14.078 فی ایم ایم بی ٹی یو لگایا گیا ہے۔

ایس این جی پی ایل کے لیے فروری میں ٹرانسمیشن نیٹ ورک پر صارفین کے لیے آر ایل این جی کی وزن کی اوسط سے قیمت فروخت $11.819 فی ایم ایم بی ٹی یو ہے اور ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک پر $13.376 فی ایم ایم بی ٹی یو ہے۔

تبصرے (1) بند ہیں

Feb 13, 2022 11:50am
Rewarding the inefficiency, incompetence & corruption

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024