• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

پی ایس ایل7: گلیڈی ایٹرز مزید دو کھلاڑیوں کی خدمات سے محروم

شائع February 15, 2022
پی ایس ایل 7 میں گلیڈی ایٹرز کے انجری مسائل ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتے جا رہے ہیں— فوٹو بشکریہ پی سی بی
پی ایس ایل 7 میں گلیڈی ایٹرز کے انجری مسائل ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتے جا رہے ہیں— فوٹو بشکریہ پی سی بی

پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن میں انجری مسائل سے دوچار کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم مزید دو خدمات سے محروم ہو گئی ہے جبکہ حسنین کی جگہ محمد عرفان کو اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

پی ایس ایل 7 میں گلیڈی ایٹرز کے انجری مسائل ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتے جا رہے ہیں اور اب وہ مزید دو کھلاڑیوں کی خدمات سے محروم ہو گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: شاہد آفریدی نے پی ایس ایل کو الوداع کہہ دیا

گلیڈی ایٹرز کے باؤلر لیوک وُڈ انجری کا شکار ہو کر بقیہ ایونٹ سے باہر ہو گئے ہیں اور جلد وطن واپس لوٹ جائیں گے۔

اسی طرح اسکواڈ کے اہم کھلاڑی بین ڈکٹ ذاتی وجوہات کے سبب لیگ ادھوری چھوڑ کر وطن لوٹ گئے ہیں اور وِل اسمیڈ کی ایک درجہ تنزلی کر کے انہیں بین ڈکٹ کی جگہ اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

ادھر حسنین کی جگہ اسکواڈ میں فاسٹ باؤلر محمد عرفان کو اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ محمد حسنین باؤلنگ ایکشن کے سبب ایونٹ سے ہو گئے ہیں اور ایکشن درست ہونے تک مزید کرکٹ نہیں کھیل سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل7: نواز کی جگہ حسان خان گلیڈی ایٹرز کے اسکواڈ میں شامل

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم اس سال کئی کھلاڑیوں کی خدمات سے محرومہ چکی ہے۔

اس سے قبل آل راؤنڈر محمد نواز بھی انجری کے سبب بقیہ ایونٹ سے باہر ہو گئے ہیں جبکہ شاہ آفریدی بھی انجری کی وجہ سے ٹورنامنٹ میں مزید کھیلنے سے معذرت کر چکے ہیں۔

دوسری جانب قومی مصروفیات کی وجہ سے رحمٰن گرباز جلد واپس لوٹ جائیں گے اور ان کی جگہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے اسکواڈ میں انگلینڈ کے وِل جیکس لیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024