• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am

وزیر اعظم نے آئی ٹی کے فری لانسرز کیلئے ٹیکس کی شرح صفر کردی

شائع February 22, 2022
وزیر اعظم نے کہا کہ جوانوں کے پاس اسے ضائع کرنے کا کوئی راستہ نہیں ہے— فائل فوٹو: ڈان نیوز
وزیر اعظم نے کہا کہ جوانوں کے پاس اسے ضائع کرنے کا کوئی راستہ نہیں ہے— فائل فوٹو: ڈان نیوز

وزیر اعظم عمران خان نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں فری لانسرز کے لیے ٹیکس کی شرح صفر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ خاص طور پر جوانوں کے پاس بہت صلاحیت ہے لیکن نظام انہیں آگے بڑھنے کی اجازت نہیں دیتا۔

قومی ای تجارت پورٹل سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے نوجوانوں کو حکومت کی جانب سے تمام تر سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے مطالبہ کیا کہ آئی ٹی کے انقلاب کا موقع ضائع نہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ اس سے نوجوان نہ صرف اپنے لیے ریوینیو بنا سکتے ہیں بلکہ ملک میں تجارتی خلا ختم کرنے میں بھی مدد گار ثابت ہوسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم کا 2 کروڑ خاندانوں کیلئے 120 ارب روپے کے ریلیف پیکج کا اعلان

وزیر اعظم نے کہا کہ ’یہ ٹیکنالوجی کا انقلاب ہے، جوانوں کے پاس اسے ضائع کرنے کا کوئی راستہ نہیں ہے ہمیں امید ہے کہ آئندہ چند سالوں میں ملک کی آئی ٹی کی برآمدات 50 ارب ڈالر تک بڑھ جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی ٹی صنعت سے 20 سال کے نوجوانوں کو ارب پتی بننے کا موقع ملتا ہے اور وہ تجربہ کاروں کے اپنے ماتحت کر سکتے ہیں۔

ای فری لانسر رجسٹریشن کے لیے زیرو ٹیکس پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ امریکی کاروباری منتظم اور انسان دوست بل گیٹس نے حال ہی میں پاکستان کا دورہ کیا ہے کیونکہ وہ پاکستان کے آئی ٹی سیکٹر میں شامل ہونا چاہتے ہیں۔

باقاعدہ طور پر پورٹل کا اعلان کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک کا نظام عام شہری کو آگے بڑھنے سے روکتا ہے۔

گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والی فری لانسر نادیہ کی تعریف کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ آئی ٹی خواتین کو قومی ترقی میں اپنا حصہ شامل کرنے کی تمام تر سہولیات فراہم کرتا ہے، پاکستان کی 60 فیصد آبادی جن کی عمر 30 سال سے کم ہے سہولیات سے مستفید ہوسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم کا ایف سی، رینجرز کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافے کا اعلان

اس موقع پر وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے ای کامرس عون عباس بپی کا کہنا تھا کہ 2021 میں ملک کی ای کامرس کی مارکیٹ 4 ارب ڈالر تھی جبکہ ای کامرس مارکیٹ کا عالمی حجم کا تخمینہ 30 کھرب ڈالر تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ای کامرس پالیسی کے تحت حکومت نے فری لانس ادائیگی میں 5 ہزار سے 25 ہزار تک کا اضافہ کیا ہے۔

ترک رہنما سے ملاقات

ترک ایوان صدر کے سربراہ برائے مذہبی امور علی ارباس سے ملاقات کے دوران عمران خان کا کہنا تھا کہ پروفیسر کے دورہ پاکستان سے دونوں ممالک کے مذہبی اداروں کے درمیان روابط کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے جموں و کشمیر کے تنازع پر ترکی کی پاکستان کی مستقل حمایت پر ترک قیادت کا شکریہ ادا کیا جبکہ بڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے مشترکہ اقدام پر پاکستان کے ساتھ ترکی کے قریبی تعاون کو بھی سراہا۔

پروفیسر ڈاکٹر ارباس نے مقبوضہ کشمیر پر ترکی کے اصولی مؤقف کا اعادہ کیا۔

یونیسیف کے ڈائریکٹر سے ملاقات

اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسیف) کی نو تعینات ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیتھرین رسل کے ساتھ ایک الگ ملاقات میں وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان میں اقوام متحدہ کے ادارے کے پروگرام کے ساتھ افغانستان میں خراب انسانی حالات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

بعد ازاں ایتھوپیا کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور، سفیر رضوان حسین نے وزیراعظم سے بھی ملاقات کی۔

سفیر حسین، جو ایتھوپیا کے وزیر اعظم کے خصوصی ایلچی کے طور پر اسلام آباد کے دورے پر ہیں، نے وزیر اعظم ابی احمد علی کی جانب سے مسٹر خان کو ایک پیغام پہنچایا جس میں ایتھوپیا کے دورے کی دعوت بھی شامل تھی۔

مسٹر خان نے ایتھوپیا کے رہنما کی طرف سے اظہار خیر سگالی اور دوستی کے جذبات کا گرمجوشی سے جواب دیا اور دعوت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024