• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

بھارتی جیل میں قید سمیرا کی ’آئندہ چند روز میں‘ وطن واپسی کا امکان

شائع March 10, 2022
سمیرا کا تعلق قطر میں مقیم پاکستانی خاندان سے ہے—فائل فوٹو: شٹراسٹاک
سمیرا کا تعلق قطر میں مقیم پاکستانی خاندان سے ہے—فائل فوٹو: شٹراسٹاک

بھارتی جیل میں موجود پاکستانی خاتون اور ان کی بیٹی کی رہائی اور وطن واپسی کا عمل تقریباً مکمل ہوگیا ہے اور آئندہ چند روز میں ان کی آمد متوقع ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے مذکورہ خاتون کے شہریت سرٹیفکیٹ کا معاملہ سینیٹ میں اٹھایا تھا۔

اس سلسلے میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں کے ایک گروپ سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وزارت داخلہ سے سمیرا کا شہریت سرٹیفکیٹ کے اجرا اور نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کی بھرپور کوششوں سے سمیرا کے کیس میں کچھ پیش رفت ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’سمیرا کی شہریت کی تصدیق کیلئے 4 سال قبل وزارت داخلہ سے درخواست کی گئی تھی‘

ان کا کہنا تھا کہ رسمی رابطے کے ساتھ ساتھ پاکستانی ہائی کمیشن نے اس سلسلے میں ذاتی طور پر بھی بھارتی حکام سے رابطے کیے۔

سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ خاتون کی جلد پاکستان واپسی کے لیے پاکستانی دفتر خارجہ بھی اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے ساتھ رابطے میں ہے۔

ایک سوال کے جواب میں سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ ان کے اطلاعات کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ نے سمیرا کو این او سی (تصدیق نامہ عدم اعتراض) جاری ہوچکا ہے اور ان کا اور ان کی بیٹی کا معاملہ بھارتی وزارت داخلہ کو بھجوادیا گیا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ انہیں سمیرا کے والدین کے بارے میں معلومات نہیں لیکن کچھ ذرائع کے مطابق قطر میں مقیم ان کا بھائی ان کے ساتھ رابطے میں تھا۔

مزید پڑھیں: بھارت میں قید پاکستانی خاتون کے کیس کی بھرپور پیروی کی جارہی ہے، دفتر خارجہ

یاد رہے کہ سمیرا کا تعلق قطر میں مقیم پاکستانی خاندان سے ہے، ان کی شادی بھارتی مسلمان شہری محمد شہاب سے قطر میں ہوئی تھی، شہاب سمیرا کو بغیر ویزا بھارت لے گئے تھے جہاں 2017 میں انہیں گرفتار کرکے بنگلور کی جیل منتقل کردیا گیا تھا۔

بعدازاں انہوں نے ایک لڑکی کو جنم دیا جو 4 سال سے اپنی والدہ کے ساتھ جیل میں ہی موجود تھی، تاہم بنگلور کے شہریوں کے جمع کیے گئے پیسوں سے 10 لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کے بعد انہیں گزشتہ سال جیل سے رہا کردیا گیا۔

رہائی کے بعد سے پاکستانی شہریت کا سرٹیفکیٹ نہ ہونے کے باعث سمیرا بھارت کے حراستی مرکز میں مقیم ہیں۔

یہ مسئلہ مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی کی جانب سے کو سینیٹ میں اٹھایا گیا تھا۔

جس کے بعد وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے بتایا تھا کہ سمیرا کو شہریت کا سرٹیفیکیٹ 17 فروری کو جاری کردیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024