• KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:14am Sunrise 6:39am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:49am
  • KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:14am Sunrise 6:39am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:49am

یومِ پاکستان: سیاستدانوں کی ملک کی سلامتی کیلئے دعائیں، قوم کے نام پیغامات

شائع March 23, 2022
وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ 23 مارچ 1940 سے شروع ہونے والا سفر آسان نہیں تھا — فائل فوٹو: ڈان نیوز
وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ 23 مارچ 1940 سے شروع ہونے والا سفر آسان نہیں تھا — فائل فوٹو: ڈان نیوز

پاکستان بھر میں یومِ تجدیدِ عہدِ وفا ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے، اس موقع پر سیاسی رہنماؤں کی جانب سے ملک سے محبت اور سلامتی کے پیغامات جاری کیے گئے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ 23 مارچ 1940 سے شروع ہونے والا سفر آسان نہیں تھا لیکن قوم کے جذبے، ہمت اور ارادے سے مشکلات آسانیوں میں ڈھل رہی ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے قوم کو آج کے دن کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی بنیاد ایک عظیم فلسفے اور نصب العین پر رکھی گئی تھی۔

انہوں نے یومِ پاکستان کے موقع پر افواج پاکستان کے جذبے کو خراج تحسین پیش کیا۔

تاریخی قرارداد کے 82 سال مکمل ہونے پر قائد حزبِ اختلاف شہباز شریف نے اپنے پیغام میں بانیانِ پاکستان کی جدوجہد سے حاصل ہونے والے وطن عزیز کو ایسا ملک بنانے کا عزم کیا جہاں شہریوں کو امن، مساوات اور خوشحالی فراہم کی جائے۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آج آئین کی پاسداری کے عہد کی تجدید اور وطن کے لیے جانیں قربان کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے۔

جہاں پاکستان کے شہری اور سیاست دان آج کے دن کو ملی جوش و جذبے سے منارہے ہیں وہیں اس خاص دن کے موقع پر پاکستان کی مسلح افواج کی جانب سے شکر پڑیاں گراؤنڈ میں پریڈ بھی پیش کی گئی۔

پریڈ کا آغاز قومی ترانے اور اس کے بعد تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کے بعد صدر عارف علوی نے پریڈ کا معائنہ کیا۔

ان کے علاوہ تقریب میں اپنے اپنے شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے اور اپنے کاموں سے ملک کا نام روشن کرنے والے پاکستانیوں کو بھی خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا۔

پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کے ماہر پائلٹس نے چینی ساختہ جے 10 سی، جے ایف 17 تھنڈرز ، ایف 16 اور میراج طیاروں سمیت مسلح افواج کے سامانِ حرب میں شامل مختلف طیاروں پر فلائی پاسٹ کا شاندار مظاہرہ کیا اور صدر پاکستان کو سلامی پیش کی۔

خصوصی پریڈ میں بحرین کے نیشنل گارڈ، آذربائیجان کی مسلح افواج، ترک مسلح افواج، رائل سعودی بری فوج کے دستوں نے بھی مارچ پاسٹ کیا، اس پریڈ میں ازبکستان کی مسلح افواج کا دستہ پہلی مرتبہ شریک ہوا۔

کارٹون

کارٹون : 24 نومبر 2024
کارٹون : 23 نومبر 2024