• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

احد رضا میر اور سجل علی میں علیحدگی کی افواہ ٹوئٹر پر ٹرینڈ کرنے لگی

شائع March 24, 2022
دونوں کی منگنی کے موقع کی تصویر — فوٹو: بشکریہ احد رضا میر انسٹاگرام
دونوں کی منگنی کے موقع کی تصویر — فوٹو: بشکریہ احد رضا میر انسٹاگرام

رواں ہفتے اداکارہ سجل علی کی جانب سے انسٹاگرام پر اپنے نام سے شوہر احد رضا میر کا نام ہٹائے جانے پر ایک بار پھر یہ چہ مگوئیاں ہونے لگی تھیں کہ یہ جوڑا الگ ہوگیا ہے۔

اب ایک بار پھر احد رضا میر اور سجل علی کا نام سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کررہا ہے اور اب ایسا کہا جارہا ہے کہ دونوں قانونی طور پر ایک دوسرے الگ ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ یہ کوئی مصدقہ خبر نہیں ہے کیونکہ دونوں کی جانب سے تاحال ایسا کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

اگرچہ سجل علی نے انسٹاگرام پر اپنے نام کے آگے احد رضا میر کا نام ہٹا دیا ہے مگر احد رضا میر تاحال انسٹاگرام پر ان کو فالو کررہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر یہ باتیں کی جارہی ہیں کہ دونوں اداکاروں کے درمیان علیحدگی ہوگئی ہے جس کے لیے غیر مصدقہ سوشل میڈیا پوسٹس کا ہی حوالہ دیا جارہا ہے۔

درحقیقت ان پوسٹس میں تو یہ بھی دعویٰ کیا جارہا ہے کہ جوڑے کی علیحدگی کا سن کر ان کی ایک مداح صدمے سے انتقال کرگئیں۔

خیال رہے کہ دونوں کے درمیان گزشتہ 6 ماہ سے علیحدگی اور طلاق کی افواہیں چل رہی ہیں اور ان میں اس وقت شدت آئی جب رواں برس جنوری میں سجل علی کی بہن اداکارہ صبور علی کی شادی میں احد رضا میر کو نہیں دیکھا گیا۔

دونوں نے علیحدگی کی خبروں پر کوئی وضاحت نہیں کی اور دونوں نے کئی ماہ سے سوشل میڈیا پر بھی ایک ساتھ تصاویر شیئر نہیں کیں۔

اب علیحدگی کی افواہوں میں شدت کے بعد لوگوں نے اس حوالے سے افسوس کا اظہار مختلف ٹوئٹس میں کیا۔

لوگوں نے کہا کہ ہمیشہ ساتھ رہنے کے وعدے جھوٹ تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سجل علی اور احد رضا میر کی علیحدگی کے بعد محبت پر یقین کرنا ممکن نہیں رہا۔

کچھ کا کہنا تھا کہ دنیا میں کچھ بھی مستقل نہیں ہوتا۔

ایک میسج میں تو کہا گیا کہ پھر لوگ کہتے ہیں کہ محبت کی شادی کرنی چاہیے کیونکہ ارینج میرج میں انسان کا پتا نہیں ہوتا۔

خیال رہے کہ دونوں نے مارچ 2020 میں شادی کی تھی، ان کی جوڑی کو اسکرین سمیت حقیقی زندگی میں بھی بہت پسند کیا جاتا رہا ہے۔

جنوری کے آغاز میں ڈان آئیکون میں دیئے گئے انٹرویو میں سجل علی نے اس تاثر کی تردید کی تھی کہ دونوں کے درمیان سب کچھ ٹھیک نہیں۔

مگر اس موقع پر انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ یہ جوڑا عوام کے ساتھ اب ایک ساتھ کیوں نظر نہیں آرہا۔

ان کا بس یہ کہنا تھا 'کیا آپ کو معلوم ہے کہ میری زندگی کا سب سے مشکل وقت کیرئیر کے حوالے سے کونسا تھا؟ جیسے میری والدہ کا انتقال ہوجانا، جس وقت میں اپنے کیرئیر کے 2 بڑے پراجیکٹس او رنگریزا اور یقین کا سفر میں کام کررہی تھی'۔

مگر انہوں نے مزید وضاحت نہیں کی مگر اس سے عندیہ ملتا ہے کہ اس وقت جب وہ کیرئیر کے حوالے سے کامیابی کی نئی منازل طے کررہی ہیں تو انہیں مشکلات کا سامنا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024