• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

میں نے ماڈلز کے انتخاب کیلئے ’تعلیم اور معیار‘ کی بات کی، نادیہ حسین

شائع March 25, 2022
میں تعلیم کی اہمیت پر بات کی، نادیہ حسین—فوٹو: انسٹاگرام
میں تعلیم کی اہمیت پر بات کی، نادیہ حسین—فوٹو: انسٹاگرام

سپر ماڈل، اداکارہ و میک اپ آرٹسٹ نادیہ حسین نے نئے نسل کی ماڈلز کو ’ان پڑھ‘ قرار دینے کے اپنے بیان پر وضاحت کی ہے کہ انہوں نے ماڈلز پر تنقید نہیں کی بلکہ انہوں نے تعلیم اور معیار پر بات کی تھی۔

حال ہی میں نادیہ حسین فیشن ڈیزائنر دیپک پروانی کے ہمراہ ’ٹائم آؤٹ ود احسن‘ میں شریک ہوئی تھیں، جہاں انہوں نے ماضی کی ماڈلز کے مقابلے نئے دور کی ماڈلز کو ’ان پڑھ، اعلیٰ کلاس کی نہ ہونے اور پراثر شخصیت کی مالک نہ ہونے کا طعنہ دیا تھا۔

انہوں نے کہا تھا کہ ماضی میں ماڈلنگ کی دنیا میں آنے والی لڑکیاں پڑھی لکھی، اعلیٰ کلاس اور پراثر شخصیت کی مالک ہوتی تھیں مگر اب ایسا نہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ اب ماڈلنگ میں طرح طرح کی لڑکیاں آ چکی ہیں، جو نہ تو تعلیم یافتہ ہیں، نہ تو ان کی کلاس ہے اور نہ ہی ان کی شخصیت ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نوجوان ماڈلز کو ’ان پڑھ‘ کہنے پر نادیہ حسین کو تنقید کا سامنا

نادیہ حسین کے مطابق اب ماڈلنگ کے لیے کوئی معیار ہی نہیں، جس وجہ سے بہت ساری اور طرح طرح کی لڑکیاں آگئی ہیں، جن کی ماڈل بننے کی شخصیت ہی نہیں اور نہ ہی ان کے پاس تعلیم ہوتی ہے۔

ان کے مذکورہ بیان کے بعد ان پر تنقید کی گئی تھی اور انہیں اپنا کام سے کام رکھنے کی ہدایت بھی کی گئی تھی۔

لوگوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنائے جانے کے بعد اب نادیہ حسین نے اپنے بیان پر وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ماڈلز کے انتخاب کے معیار اور ان کی تعلیم پر بات کی تھی، انہوں نے ماڈلز پر تنقید نہیں کی۔

انہوں نے ایک بار پھر اپنی بات کو دہرایا اور کہا کہ وہ اب بھی تعلیم کی طرف کھڑی ہیں، کیوں کہ تعلیم ہی زندگی کا سرمایہ ہے اور وہ واحد چیز ہے جو انسان کو بلندیوں تک پہنچاتی ہے۔

نادیہ حسین نے انسٹاگرام پوسٹ میں تعلیم پر بات کرتے ہوئے کہا کہ غیر تعلیم یافتہ شخص کے مقابلے پڑھا لکھا شخص انتہائی اوچائی پر پہنچتا ہے اور اسے کسی شارٹ کٹ کی بھی ضرورت نہیں پڑتی۔

انہوں نے مثال دی کہ ان پڑھ اور تعلیم یافتہ افراد کا موازنہ کرنا ایسا ہی ہے، جیسے کوئی شخص ’سیب اور کینو‘ کا موازنہ کرتا ہو۔

نادیہ حسین نے کہا کہ وہ اب بھی یہی کہہ رہی ہیں کہ تعلیم یافتہ ہونا ہی سب کچھ ہے اور وہ اپنی بات پر قائم ہیں۔

ساتھ ہی انہوں نے اپنے ویڈیو کی مختصر کلپ بھی شیئرکی، جس میں وہ بتاتی دکھائی دیں کہ اب ماڈلز کے انتخاب کا کوئی معیار ہی نہیں اور نہ ہی اس کے لیے ان کی تعلیم دیکھی جاتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024